جب آپ سفر کا ارادہ کرتے ہیں تو سیدھے اور محفوظ راستے کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ امن و عافیت کے ساتھ اپنی منزل مقصود کو پہنچ سکیں۔ ان راستوں کو اختیار نہیں کرتے جو مخدوش ہوں یا جن میں جان و مال کا خطرہ ہو۔ اگر آپ راستے سے نا واقف ہوں تو واقف کار پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس کی رہنمائی میں سفر جاری رکھتے ہیں۔ ہر شخص کے پیچھے نہیں چل پڑتے جو کہیں بھی جا رہا ہو۔
کیا آپ مذہب کے معاملے میں بھی یہی کر رہے ہیں؟ شاید نہیں! ٹھیک ہے میں آپ کی مدد کرتا ہوں۔ میں اس راستے کا نام بتاتا ہوں جس پر آپ نہایت اطمینان کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں یہاں تک کہ ایک دن آپ اپنے خالق و مالک کی جنت میں پہنچ جائیں گے اور اس انسان کا بھی نام بتاتا ہوں جس کی رہنمائی میں آپ یہ سفر بلا خوف وخطر نہایت آرام کے ساتھ جاری رکھ سکتے ہیں۔
اس راستے کا نام ہے اسلام یعنی سلامتی کا راستہ، اس خالق و مالک کا نام ہے اللہ رب العالمین یعنی خدائے واحد جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے اور اس انسان کا نام ہے محمد رسول اللہ یعنی محمد (ﷺ) جو خدا کے پیغمبر ہیں۔
محمد عزیزالدین خالد
حیدرآباد۔
Disclaimer: The views expressed in this blog post are those of the authors and do not necessarily reflect the views of Jamaat-e-Islami Hind Telangana