ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر، صدر جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ نےآج مستقر عادل آباد پر ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نےدرج ذیل نکات پر روشنی ڈالی

1. جماعت اسلامی ہند، ایک قومی سطح کی دینی و سماجی تنظیم ہے، جو گذشتہ 75 سال سے زیادہ عرصے سے ملک عزیز ہندوستان میں قوم و ملت کی مختلف خدمات انجام رہی ہے۔ یہ انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے سماجی تعاون، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، مائیکرو فینانس، صلاحیتوں کے ارتقا اور معاشرتی وسماجی اصلاحات سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

2. جماعت کانگریس کی زیر قیادت تلنگانہ حکومت کی اس پہلو سے ستائش کرتی ہے اس نے انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے بعض وعدوں کی تکمیل کی ہے۔ جماعت حکومت پر زور دیتی ہے کہ اردو اساتذہ کی خالی آسامیوں کو ڈی ایس سی (ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی) کے عمل کے ذریعے پُر کیا جائے۔ یہ آسامیاں ریزرویشن کے مسائل سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر برسوں سے خالی پڑی ہیں۔ جماعت نے اس معاملے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

‏3. HMPV وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں سوشل میڈیا کی چہ مگوئیوں کی روشنی میں، جماعت حکومت کو متوجہ کرتی ہے کہ عوامی خوف و ہراس کو روکنے کے لیے بیداری کے اقدامات فوری طور پر انجام دیے جائیں۔ جماعت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات پر سنجیدگی کے ساتھ عمل درآمد کرے۔

4. عادل آباد میں یونیورسٹی کے دیرینہ مطالبہ کے ضمن میں تاخیر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے، جماعت نے اس محاذ پر سست پیش رفت پر تنقید کی۔ ضلع میں یونیورسٹی کے قیام سے قبائلی اور مقامی برادریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ قبائلی یونیورسٹی کے قیام کی توقعات کے باوجود افسوس ہے کہ آج تک بھی یہ مطالبہ پورا نہیں ہوا۔

5. جماعت منصفانہ اور کم سے کم امدادی قیمتوں (MSP) اور دیگر فوائد کا مطالبہ کرنے والے کسانوں کے جاری احتجاج کی حمایت کرتی ہے اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ کسانوں کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر تسلیم کرے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری کارروائی کرے۔

6. جماعت ریاست تلنگانہ میں موجود کانگریس حکومت کی کابینہ میں مسلمانوں کی عدم نمائندگی پر افسوس کا اظہار کرتی ہے اور ایک سال سے زائد عرصے سے کئی اہم وزارتی عہدوں کے خالی رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ ان عہدوں کو فوری طور پر پُر کرے۔

7. جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ملک بطور خاص ریاست تلنگانہ میں وقف املاک کے تحفظ اور ترقی کے لیے حکومت کی جانب سےمضبوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیتی ہے، اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ:

‏a ۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران وقف بورڈ کی تمام اراضی الاٹمنٹ کی چھان بین کی جائےاور غیر قانونی الاٹمنٹ کو منسوخ کیا جائے۔

‏b ۔ سابق حکومت کے دورمیں متعارف کرائے گئے دھرانی پورٹل سے متاثرہ وقف املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

‏c۔ وقف کے مقاصد کے مطابق غیر محفوظ وقف اراضی کو مسلم تنظیموں کو سونپ کر ان کی حفاظت اور مناسب انتظام کو یقینی بنایا جائے۔

جماعت اسلامی ہند انصاف اور مساوات کی بھر پور وکالت کرتی ہے اور ملک میں سماجی، تعلیمی اور فرقہ وارانہ مسائل کو حل کرنے کے لیے وقف ہے۔

Read More

جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ضلع ورنگل کی جانب سے “آسان نکاح” کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس منعقد کی گئی

اس کانفرنس کی صدارت معاون امیر حلقہ عبد المجید شعیب نے کی، شادی کو آسان اور اسلامی اصولوں پر کرنے اور فضولیات سے بچانے پر اس کانفرنس میں زور دیا گیا اور مسلم معاشرے میں پھیلے ہوئے اس معاشرتی مسئلے پر غور و خوض کیا گیا اور ایک حل نکالنے پر گفتگو کی گئی، ڈاکٹر عثمان (سکریٹری ملی امور)، کے علاؤہ ضلع کے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور معززین شہر نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ عبد الحنان ناظم ضلع اور ڈاکٹر مجاہد عرفان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Read More

تین مار ملنّا کی دفتر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ پر آمد

گریجویٹ یم یل سی تین مار ملنّا اور بی سی طبقے کے معروف لیڈر نے آج دفتر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ پہنچ کر ذمہ داران حلقہ سے ملاقات کی، ملاقات میں معاون امیر حلقہ جناب عبد المجید شعیب، جنرل سیکریٹری جناب مشتاق اطہر، سیکریٹری حلقہ سید فخر الدین علی احمد، ڈائریکٹر پی آر جناب عبد الحکیم، میڈیا ڈائریکٹر زعیم الدین احمد شریک رہے۔
تین مار ملنّا کے ہمراہ مختلف بی سی لیڈران بھی موجود تھے، بی سی طبقات اور مسلم طبقے کے مسائل پر گفتگو و تبادلے خیال رہا، اس خوش گوار ملاقات میں آپسی اتحاد، بھائی چارہ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، مستقبل میں یہ دو طبقات کس طرح مل کام کرسکتے ہیں اس پر بھی تفصیلی گفتگو رہی۔
معاون امیر حلقہ نے بی سی مسلم اتحاد کو درپیش چیلنجس پر بات کی
بی سی طبقات سے جاری سماجی ناانصافی کے اسباب اور مستقبل میں بی سی طبقات کے سیاسی اقتدار کو قوت مقتدرہ کی جانب سے روکنے کی سازشوں سے خبردار کیا
انہوں نے جماعت اسلامی تلنگانہ کی جانب سے بی سی کمیونٹی کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اور آئندہ بھی مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کے اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا
تین مار ملنّا کی ٹیم کے دیگر رہنما بھی اس ملاقات میں شامل تھے۔
ڈائریکٹر پی آر عبد الحکیم نے ذمہ داران جماعت اسلامی کا تعارف کرایا۔

Read More

مسلم طلبہ کے لیے فیلوشپ: جماعتِ اسلامی ہند، تلنگانہ

حیدرآباد: جماعتِ اسلامی ہند، تلنگانہ نے ریاست کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ہونہار مسلم طلبہ کے لیے مسلسل دوسرے سال  فیلوشپ کا ا علان کیا ہے۔ پیر کو دفتر حلقہ  میں پوسٹر کا  اجراء کرتے ہوئے امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر نے ریاست میں قانون، صحافت، معاشیات یا تاریخ کے شعبے میں بیچلر یا ماسٹر کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے مسلم طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس فیلوشپ کے لیے آن لائن درخواست جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت مختلف فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے جن میں ملت کی تعلیمی ترقی بھی شامل ہے۔

جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ کےشعبہ ایچ۔ آر۔ ڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس۔ ایم۔فصیح اللہ نے کہا کہ ملت کے ہونہار طلبہ کو ان کی کامیابیوں پر سراہا جانا چاہیے۔ مزید انہوں نے کہا : “یہ فیلوشپ اسی سمت میں ایک قدم ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا نوجوان طبقہ ایک بہتر معاشرے کے لیے قوم کی قیادت و رہنمائی کرے گا۔”

آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 دسمبر 2024 ہے۔

مزید معلومات کے لیےفیلو شب کوآرڈی نیٹر جناب ایم جی اظہر سے اس نمبر پر رابطہ کریں: 988 554 9560۔

درخواست کا لنک: https://forms.gle/XtqWBCYe9Lfq3eUx5

Read More

قرآنی عربی سیکھیں: امیرِ حلقہ  ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر کا وابستگان جماعت کو پیغام

حیدرآباد، 1 نومبر: جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کے ریاستی صدر ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر نے جماعت کے وابستگان کو قرآنی عربی سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ قرآنی عربی کورس کے اختتامی سیشن کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد ظفر نے رفقاء کو تلقین کی کہ وہ قرآن کی زبان سیکھنے کے لیے وقت نکالیں اور اس کے پیغام کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کریں۔

ڈاکٹر خالد ظفر نے مزید کہا کہ قرآن اللہ کا کلام ہے اور یہ تمام انسانیت کے لیے ہے۔ اس لیے وابستگان جماعت کے لیے قرآنی عربی سیکھنا ضروری ہے تاکہ وہ اسلام کی قیمتی تعلیمات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں اور اسے دوسروں تک پہنچا سکیں۔

یہ تین ہفتوں کا آن لائن کورس جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ کے شعبہ ایچ آر ڈی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ ایچ آر ڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم فصیح اللہ نے بتایا کہ یہ کورس شرکاء کے لیے قرآنی عربی سیکھنے کو آسان بنانے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کورس جماعت کے وابستگان کو قرآن سے گہرا تعلق قائم کرنے اور اسلام کے پیغام کو بہتر طریقے سے پہنچانے کی مہارت میں اضافہ کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جماعت اس طرح کے مزید کورسز لانا چاہتی ہے تاکہ تنظیم میں درس وتدریس کا ماحول بنا رہے۔

Read More