Muslim General Hospital Inaugurates ICU and Critical Care Services at Tolichowki

 

Muslim General Hospital Inaugurates ICU and Critical Care Services at Tolichowki

Barrister Asaduddin Owaisi, Government Adviser Mohammed Ali Shabbir and Jamaat-e-Islami Hind Vice President Malik Moatasim Khan attend the inauguration

ICU and Critical Care Unit to provide better treatment and major relief to patients: Barrister Owaisi

Jamaat-e-Islami Hind Telangana Ameer Mohammed Azharuddin stresses expansion of medical services

Mohammed Ali Shabbir appreciates the contributions of Jamaat-e-Islami Hind Telangana and Islamic Social Service Society

Hyderabad, October 24, 2026: Muslim General Hospital at Tolichowki, Hyderabad, inaugurated its Intensive Care Unit (ICU) and Critical Care Services at a ceremony attended by Hyderabad Member of Parliament Barrister Asaduddin Owaisi, President of the Islamic Social Service Society and Ameer-e-Halaqa of Jamaat-e-Islami Hind Telangana Mohammed Azharuddin, Jamaat-e-Islami Hind Vice President Malik Moatasim Khan, Telangana Government Adviser Mohammed Ali Shabbir, and other prominent personalities.

The speakers described the launch of the ICU and Critical Care Unit as a significant step towards strengthening healthcare facilities and providing better medical services to the public, particularly patients requiring intensive treatment.

Addressing the gathering, Barrister Asaduddin Owaisi said the establishment of an ICU at Muslim General Hospital, Tolichowki, would provide better treatment and considerable relief to economically weaker sections of society. He said he would take up the hospital’s development with the Telangana Government and make efforts to improve healthcare facilities for the public. He expressed hope that the new facility would help ensure timely and better treatment for critically ill patients and benefit people living in Tolichowki and surrounding areas.

Mohammed Azharuddin, President of the Islamic Social Service Society and Ameer-e-Halaqa of Jamaat-e-Islami Hind Telangana, emphasised that service to humanity in the healthcare sector was an important social responsibility. He described the launch of ICU services at Muslim General Hospital as a commendable step towards fulfilling this responsibility. He stressed the need to expand the hospital’s medical services and provide quality and affordable treatment to those in need. He reiterated the commitment to continuing efforts to strengthen healthcare facilities in line with public requirements.

Telangana Government Adviser Mohammed Ali Shabbir appreciated the religious, social, educational and healthcare initiatives undertaken by Jamaat-e-Islami Hind. He highlighted the importance of such services in promoting public welfare and commended the efforts of Muslim General Hospital to expand its medical facilities. He assured the gathering of all possible support at the government level for the hospital’s development and the improvement of healthcare services.

Jamaat-e-Islami Hind Vice President Malik Moatasim Khan, in his address, highlighted the importance of humanitarian service, compassion and providing essential facilities to people in need. He described the establishment of the ICU as a valuable development in the expansion of healthcare services.

Muslim General Hospital Chief Operating Officer (COO) Syed Salahuddin presented details of the hospital’s existing medical facilities, the services offered by its various departments and its future expansion plans.

He said the establishment of the ICU was not the achievement of any single individual but the result of the collective efforts, cooperation and teamwork of the hospital staff. Appreciating the contributions of doctors, nursing staff, administrative personnel and other employees, he said that working together as a team could help achieve major goals.

He expressed the hospital management’s commitment to further improving medical facilities through continued cooperation and providing the public with quality, modern and affordable healthcare.

Other guests also addressed the gathering briefly and appreciated the healthcare services being provided by Muslim General Hospital, Tolichowki. They expressed hope that the introduction of ICU and Critical Care Services would enable patients from Tolichowki and neighbouring areas to access improved treatment and specialised care during medical emergencies and serious illnesses.

Muslim General Hospital, Tolichowki, is managed by the Islamic Social Service Society and provides healthcare services to the public. The launch of the ICU marks an important addition to its existing facilities, with the aim of strengthening the care and treatment available to critically ill patients.

The programme was conducted by Syed Tanveerul Haq. Dr. Mohammed Mubashir Ahmed, Secretary of the Islamic Social Service Society, Hyderabad, representatives of the society, doctors, medical and administrative staff of the hospital, and other distinguished guests attended the event.

The participants expressed their best wishes for the hospital’s continued development and its efforts to provide improved healthcare services to the public.

Read More

اکیڈمی فار سکسیس اینڈ ایچیومنٹ کے مرکزی دفتر کا افتتاح، تلنگانہ کے سات اضلاع میں پولیس ریکروٹمنٹ ٹریننگ کی مفت کوچنگ کا انتظام. پولیس محکمہ میں خدمات ملک و ملت کی بڑی خدمت کا ذریعہ : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ محمد اظہر الدین کا خطاب

 

حیدرآباد، 24 ستمبر : تلنگانہ میں پولیس بھرتیوں کے لیے حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے اور پریلیمنری ٹیسٹ کی تاریخوں کے اعلان کے پس منظر میں پولیس محکمہ میں ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کی رہنمائی اور تربیت کے لیے قائم کی گئی اکیڈمی فار سکسیس اینڈ ایچیومنٹ کے مرکزی دفتر کا افتتاح امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ جناب محمد اظہر الدین صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
تقریب کا آغاز جناب ایم این بیگ زاہد بیگ صاحب کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے اکیڈمی کے قیام کے پس منظر، اس کے مقاصد اور نوجوانوں کو سرکاری خدمات میں آگے بڑھنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت پر اظہارِ خیال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہر الدین صاحب نے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں میں مسلمانوں کی نمائندگی کم ہے، بالخصوص پولیس محکمہ میں تعلیم یافتہ اور باصلاحیت مسلم نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی مضبوط جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، جبکہ امن و امان کے بغیر کسی بھی ملک اور معاشرے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ امن و امان کے قیام اور قانون کے نفاذ میں پولیس کا بنیادی کردار ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس محکمہ میں ملازمت کو محض روزگار کا ذریعہ نہ سمجھا جائے بلکہ اسے ملک و ملت کی خدمت اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کا ایک مؤثر وسیلہ سمجھتے ہوئے اس شعبے میں آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے۔سابق آئی ایف ایس اور سابق سی ای او مائنارٹیز ویلفیئر ڈپارٹمنٹ جناب محمد عبدالوحید صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس محکمہ میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے نوجوانوں کو ابھی سے منظم انداز میں تیاری شروع کر دینی چاہیے۔ انہوں نے پولیس ریکروٹمنٹ کے تین بنیادی مراحل پریلیمنری امتحان، فزیکل ٹیسٹ اور مینز امتحان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہر مرحلے کے تقاضے مختلف ہیں اور امیدواروں کو ان کے مطابق اپنی صلاحیتیں پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بالخصوص پریلیمنری امتحان کی تیاری کے سلسلے میں وقت کے مؤثر استعمال، سوالات کو تیزی اور درستگی کے ساتھ حل کرنے، مسلسل مطالعہ، پریکٹس اور امتحانی حکمتِ عملی جیسی مہارتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سابق اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس جناب محمد تاج الدین صاحب نے کہا کہ پولیس کی ملازمت معاشرے کی خدمت کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ پولیس اہلکار قانون کے نفاذ کے ساتھ معاشرے میں موجود برائیوں کو کم کرنے اور امن و سلامتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور پوری سنجیدگی کے ساتھ اس شعبے میں اپنے مستقبل کی تیاری کریں۔سابق کمانڈنٹ جناب موسیٰ بن ابراہیم صاحب نے نوجوانوں کو فزیکل ٹیسٹ کی تیاری کے حوالے سے رہنمائی دی۔ انہوں نے جسمانی صحت، روزانہ ورزش، دوڑ اور مستقل مشق کو فزیکل ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے امیدواروں کو باقاعدہ تربیتی معمول اختیار کرنے کی تلقین کی۔سات اضلاع میں مفت کوچنگ کا انتظام پروگرام کے کنوینر جناب اقبال حسین صاحب نے اکیڈمی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا مقصد صرف موجودہ پولیس بھرتی تک محدود نہیں بلکہ دفاع، پولیس اور سکیورٹی سے متعلق مختلف شعبوں میں آنے والے روزگار کے مواقع اور بھرتیوں کے نوٹیفکیشن سے نوجوانوں کو بروقت آگاہ کرنا، انہیں تیاری کے لیے متحرک کرنا، کوچنگ اور رہنمائی فراہم کرنا اور ضرورت کے مطابق دیگر سہولتیں مہیا کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکیڈمی کی جانب سے نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر، ورنگل، محبوب نگر، سنگاریڈی اور کھمم میں پولیس بھرتیوں کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کے لیے مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ خواہش مند امیدوار ان مراکز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وادی ہدیٰ میں بھی منتخب نوجوانوں کو رہائش فراہم کرتے ہوئے انہیں کوچنگ اور فزیکل ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
جناب اقبال حسین نے بتایا کہ اکیڈمی کے قیام سے قبل بھی پولیس بھرتیوں کے سلسلے میں اس نوعیت کے دو تجربات کیے گئے تھے۔ 2014 کی ریکروٹمنٹ کے موقع پر تلنگانہ کے مختلف علاقوں سے امیدواروں کی رہنمائی کی گئی، جس کے نتیجے میں تقریباً 31 امیدوار پولیس محکمہ میں منتخب ہوئے، جن میں ایک سب انسپکٹر اور 30 کانسٹیبل شامل تھے۔اسی طرح 2024 میں کیے گئے دوسرے تجربے میں تقریباً 33 امیدوار منتخب ہوئے، جن میں دو سب انسپکٹرز اور 31 کانسٹیبل شامل تھے۔ ان تجربات سے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر اس خدمت کو ایک مستقل، منظم اور وسیع تر پروگرام کی شکل دینے کے لیے اکیڈمی فار سکسیس اینڈ اچیومنٹ قائم کی گئی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ریکروٹمنٹ کے لیے چند ماہ کی منظم، مسلسل اور بھرپور محنت امیدوار کی کارکردگی میں نمایاں فرق پیدا کر سکتی ہے۔ انہوں نے مختلف کامیاب افراد کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود واضح مقصد، عزمِ صمیم، محنت اور مستقل مزاجی کے ساتھ مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔سابق ڈی ایس پی جناب عظمت اللہ خان صاحب نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو پولیس بھرتیوں کے لیے سنجیدگی سے تیاری کرنے اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھتے ہوئے مسلسل جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین کی۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سابق پولیس افسران، اکیڈمی کے ذمہ داران، طلبہ اور پولیس بھرتیوں کی تیاری کرنے والے نوجوانوں نے شرکت کی۔پروگرام کی نظامت مجاہد پاشا نے انجام دی، جبکہ اختتام پر جناب خالد عبد الرحیم باوزیر، جوائنٹ سکریٹری اکیڈمی نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Read More

جماعت اسلامی ہند ،حلقہ تلنگانہ کے شعبہ ادارہ جات کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد جدید تدریسی مہارتوں، بچوں کی نفسیات، تعلیمی قیادت اور ڈیجیٹل تعلیم پر ماہرین کے خطابات قائم مقام امیر حلقہ جنا ب ایم۔ این۔بیگ زاہد،ماہرِ تعلیم شاہد علی حسرت ، پروفیسر محمود صدیقی،جناب اقبال حسین ودیگر کی شرکت

جماعت اسلامی ہند ،حلقہ تلنگانہ کے شعبہ ادارہ جات کے زیرِ اہتمام حلقہ آفس مہدی پٹنم میں منعقدہ اساتذہ کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اس ورکشاپ میں مختلف اسکولوں کے 80 سے زائد اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں، کلاس روم مینجمنٹ، تعلیمی منصوبہ بندی، طلبہ کی نفسیات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے روشناس کرانا تھا تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ادارہ جات جناب اقبال حسین نے اساتذہ کی مسلسل تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’ایک اچھا سیکھنے والا ہی ایک اچھا استاد بن سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی نے تعلیمی میدان میں نئے تقاضے پیدا کر دیے ہیں، جن سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر ہے۔پروگرام کے پہلے دن معروف ماہرِ تعلیم شاہد علی حسرت نے ’’مضمون کی منصوبہ بندی اور پیریڈ پلاننگ‘‘ کے موضوع پر عملی ورکشاپ منعقد کی۔ انہوں نے تدریس میں منصوبہ بندی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا اصل مرکز تدریس نہیں بلکہ طلبہ کا سیکھنا (Children Learning) ہونا چاہیے۔ ادارہ جات کی ٹیم کے رکن شفیق احمد نے اسکولوں کے وژن اور مشن پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔بعد ازاں Teach For India کے فیلو اور اکیرتہ فاونڈیشن کے بانی نعمان اشرف نے ’’Effective Classroom Management‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ منعقد کی، جس میں اساتذہ کو کلاس روم کے نظم و ضبط، طلبہ کی فعال شمولیت اور مثبت تعلیمی ماحول کی تشکیل کے عملی طریقے بتائے گئے۔ جناب حافظ محمد رشادالدین ،معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ،حلقہ تلنگانہ نے اپنے خطاب میں رسول اکرم ﷺ بحیثیتِ معلم عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے اساتذہ کو قوم کا معمار قرار دیا اور ان پر اپنی ذمہ داریوں کو احساسِ جوابدہی کے ساتھ ادا کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی جناب عبدالصمد العمودی اور جناب مرزا رحمت علی بیگ نے جدید تدریسی طریقوں کا تعارف کروایا۔ورکشاپ کے دوسرے دن پروفیسر محمود صدیقی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے ’’بچوں کی نفسیات‘‘ کے موضوع پر جامع ورکشاپ منعقد کی۔ انہوں نے طلبہ کی نفسیاتی ضروریات، کمرہ جماعت میں پیش آنے والے نفسیاتی چیلنجز اور ان کے موثر حل پر روشنی ڈالی۔ اساتذہ نے اس موضوع پر اپنے سوالات اور تجربات پیش کیے جن پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔پروفیسر سمیع صدیقی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے ’’تدریس میں ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ پیش کی۔ انہوں نے جدید تعلیمی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل کلاس روم، آن لائن وسائل اور مصنوعی ذہانت (AI) کے تعلیمی استعمال کا تعارف کرواتے ہوئے اساتذہ کو عملی مشق بھی کروائی۔ریاضی کے ماہر فراز محی الدین، ایس سی ای آر ٹی کے ریسورس پرسن سید خالد اور محترمہ اسرا خاتون نے بالترتیب ریاضی، سائنس اور انگریزی کی تدریس میں پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل پر اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے جدید تدریسی حکمت عملیوں اور عملی مثالوں کے ذریعے تعلیمی عمل کو مزید موثر بنانے کے طریقے بیان کیے۔اختتامی اجلاس سے قائم مقام امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ،حلقہ تلنگانہ جنا ب ایم۔ این۔بیگ زاہد نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کو ملت اور قوم کی تعمیر کا اہم ستون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی، اخلاقی تربیت اور سماجی تبدیلی کے عمل میں اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ جدید مہارتوں سے خود کو آراستہ کرتے ہوئے نئی نسل کی فکری و اخلاقی رہنمائی کا فریضہ احسن انداز میں انجام دیں۔اس موقع پر جناب طارق شبیبی نے شعبہ ادارہ جات کی مختلف تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا، جبکہ فراز محی الدین نے دونوں دنوں کی کارروائی کا خلاصہ پیش کیا۔ پروگرام کے مختلف مراحل میں جمیل احمد، فراز محی الدین اور دیگر کارکنان نے انتظامی و تربیتی امور کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کیا۔شرکائے ورکشاپ نے اس دو روزہ تربیتی پروگرام کو نہایت مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے اس طرح کی تربیتی سرگرمیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

Read More

عید میلاپ پروگرام سے محمد اظہر الدین امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کا خطاب

خالق کائنات سب اس کی نظر میں عید میلاپ پروگرام سے محمد اظہر الدین امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کا خطاب

تانڈور 27 – مارچ2026  ضلع وقار آباد تا نڈور جماعت اسلامی ہند تا نڈور کے زیر اہتمام عید میلاپ پروگرام سے محمد اظہر الدین امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ اور دیگر کا خطابات عید الفطر کے اختتام پر حسب روایت جماعت اسلامی تانڈور نے اس سال بھی انسانی بھائی چارہ وہ تمام برادران وطن کے ساتھ عید کی خوشیاں میں شامل کیا اس موقع پر امیر حلقہ تلنگا نہ محمد اظہر الدین نے اپنے خطاب میں اس پروگرام میں برادران وطن کی کثیر تعداد کی شرکت شہر تا نڈور میں محبت کے ساتھ اور ان کا موجود ہونا ظاہر کرتا ہے کہ تانڈور ایک گلدستہ ہے جو سارے ملک کے لیے بہترین ماڈل بن سکتا ہے خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ خدا صرف ایک ہے ۔ سارے انسانوں کی ہدایت کے لیے قرآن نازل کیا تاکہ سارے انسان ہدایت کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے کہ اپنے رب سے ملاقات کرے، حکم خداوندی پر اپنی خواہش اس کے تابع ہو جاتے ہے سماج میں مساوات انصاف پیدا ہوتا ہے ، چیئر پرسن کی موجودگی کو نظر میں رکھتے ہوئے فرمایا کہ حکمران قائد ہو تو حضرت عمر فاروق ؓ جیسا ہو کہ اس کی حکمرانی میں ایک عام لڑکی بھی انصاف کے تقاضے پوری کرتی ہے کہ حکمران مجھے نہ دیکھے لیکن میرا خدا مجھے دیکھ رہا ہے یہ یقین تصور جب عوام میں پیدا ہو جاتے تو پھر کسی کے ساتھ نا انصافی ظلم و زیادتی دھو کہ ہرگز نہیں ہو سکتا۔ جماعت اسلامی 70 سال سے پیغام دنیا کو دینا چاہتی ہے کہ عوام کو اسلامی تعلیمات سے واقف کرا رہی ہے۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر ظہیر احمد پروفیسر حیدر آباد بزبان تیلگو میں خطاب کرتے ہوئے رمضان کے مہینے کی اہمیت ، قرآن اور اسلامی تعلیمات سے واقف کرایا۔ پروگرام میں شریک مہمان میں نرا جا بال ریڈی چیئر مین مونسپل کونسل تانڈور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسے پروگرامز میں شرکت کر کر بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اس عید ملاپ میں چیئر مین بلد یہ اور وائس چیئر مین بلد یہ عبدالرزاق کو تہنیت پیش کی گئی۔ چیئر پرسن بلدیہ کو قران مجید بزبان تیلگو میں بطور تحفہ دیا گیا۔ اس عید میلاپ پروگرام میں دینی سماجی سیاسی ذمہ داران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند تا نڈ ور سعید مبشر نے عید میلاد پروگرام کے مقصد کو واضح کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ بعد ختم پروگرام تمام شرکاء کے لیے پر تکلف شیر خورمہ سے ضیافت کی گئی ۔ اس عید ملاپ پروگرام میں برادران ملت وہ برادران وطن کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Read More

پریس ریلیز   الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم : مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی:مرکزی تعلیمی بورڈ (ایم ٹی بی)، جماعتِ اسلامی ہند نے الٰہ آباد ہائی کورٹ (لکھنؤ بنچ) کے 16 جنوری 2026 کو سنائے گئے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں اقلیتی تعلیمی اداروں کے آئینی حقوق کی توثیق کی گئی ہے اور اتر پردیش میں غیر منظور شدہ (غیر تسلیم شدہ) مدارس کے کام کاج سے متعلق قانونی صورتِ حال کو واضح کیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب سید تنویر احمد، سکریٹری، مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ اقلیتی تعلیم کے حوالے سے دور رس اور طویل مدتی اثرات کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ آئینِ ہند کے آرٹیکل 30 کی روح کو مضبوط کرتا ہے، جو مذہبی و لسانی اقلیتوں کو اپنے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور ان کا نظم و نسق چلانے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے ملک بھر کے مدارس کے منتظمین کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

معزز عدالت نے ایک ایسے سرکاری حکم کو منسوخ کر دیا جس کے تحت ایک غیر منظور شدہ مدرسے کو بند اور سیل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ عدالت نے واضح کیا کہ محض عدمِ منظوری کی بنیاد پر کسی مدرسے کو بند کرنے کا اختیار متعلقہ حکام کو دینے والی کوئی قانونی شق موجود نہیں ہے۔ عدالت نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ وہ اقلیتی تعلیمی ادارے جو سرکاری امداد یا رسمی منظوری کے خواہاں نہیں ہیں، آئین کے آرٹیکل 30(1) کے تحت تحفظ کے حق دار ہیں۔ تاہم عدالت نے یہ بھی وضاحت کی کہ غیر منظور شدہ ادارے سرکاری گرانٹس کے حقدار نہیں ہوتے اور ایسے اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ اس وقت تک بورڈ امتحانات یا دیگر سرکاری سہولتوں کے اہل نہیں ہو سکتے، جب تک ادارہ باقاعدہ منظوری حاصل نہ کر لے۔

یہ فیصلہ آئینی تحفظات اور ضابطہ جاتی تقاضوں کے درمیان ایک متوازن نقطۂ نظر پیش کرتا ہے۔ عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کو بند کرنے جیسا انتظامی اقدام بغیر کسی واضح قانونی اختیار کے جائز نہیں ہو سکتا، البتہ تسلیم شدہ اداروں کے لیے معیارات برقرار رکھنے میں ریاست کے جائز مفاد کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ مرکزی تعلیمی بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ آئینی بالادستی کی ایک اہم توثیق ہے اور اقلیتی حقوق اور تعلیمی نظم و نسق سے متعلق جاری مباحث کے درمیان نہایت ضروری وضاحت فراہم کرتا ہے۔ یہ فیصلہ ایک مرتبہ پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ عدلیہ اقلیتی برادریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ قانونی فریم ورک کی پاسداری کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

Read More