اسلام دنیا کے تمام انسانوں سے، خواہ وہ زمین کے کسی خطے میں رہتے ہوں یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صرف اللہ کو اپنا رب اور الٰہ مانیں اور یہ تسلیم کریں کہ ان کو اس زندگی کے بعد دوسری زندگی میں اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے اور اپنے اعمال کا حساب دینا ہے۔
یعنی وہ یہ نہ سمجھیں کہ ان کو دنیا میں اس لیے بھیجا گیا ہے کہ وہ اپنی مانی کریں یا کسی منچلے کی مان کر اس کے پیچھے چلیں نہیں! بلکہ اس لیے بھیجا گیا ہے کہ وہ اپنے خالق و مالک اللہ کو اپنا پالن ہار اور معبود مان کر اس کے پیغمبر کے پیچھے چلیں۔ پیغمبر ہدایت اور دین حق کے ساتھ دنیا کی ہر آبادی میں بھیجے گئے اور دنیا کے خاتمے سے پہلے آخری مرتبہ آج سے ڈیڑھ ہزار سال قبل عرب کی سرزمین میں بھیجے گئے جن کو آپ محمد رسول اللہ کے نام سے جانتے ہیں۔ ان پر کتاب بھی نازل کی گئی جس کو آپ قرآن کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ آپ کو کیا کرنا ہے اور پیغمبر بتاتے ہیں کہ وہ کس طرح کرنا ہے۔ بس یہی اسلام ہے اور اسی اسلام کی طرف آپ کو دعوت دی جا رہی ہے۔ براہ کرم آگے بڑھ کر اسے قبول کریں اور اپنی دنیا کی اور اس کے بعد آنے والی زندگی کو کامیاب بنائیں۔ خدا آپ کو حوصلہ عطا کرے۔
محمد عزیزالدین خالد
حیدر آباد۔
Disclaimer: The views expressed in this blog post are those of the authors and do not necessarily reflect the views of Jamaat-e-Islami Hind Telangana