آج پریس کلب سوماجی گوڑہ میں مہم کے آغاز پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس پریس کانفرس کو جماعت اسلامی ہند تلنگانہ شعبہ خواتین کی سیکرٹری خدیجہ مہوین، ساجدہ بیگم، مہم کے کنوینر ڈاکٹر اسرا محسنہ نے اور خنسہ سدف سکریٹری جی آئی او نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کنوینر اسرا محسنہ نے کہاکہ ملک میں خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم کی مخالفت، ان کی روک تھام کے لیے یہ مہم منائی جا رہی ہے، ملک میں خواتین کو جنسی ہراسانی کا سامنا ہے، آئے دن خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، شراب، زنا کاری، لڑکیوں کا قتل عام ہوتے جا رہے ہیں، ملک کی یہ صورت حال باشعور شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
Recent Posts
Categories
- Blog 12
- Hyd Newsletter 5
- News 147
- Press Release 30
- Urdu 70