جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی کاز کی حمایت میں بروز چہارشنبہ 12؍ جون کو 7 بجے شام نمائش میدان نامپلی پر ایک جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نائب امیر جماعت اسلامی ہند ‘مولانا عبدالقوی صاحب ناظم مدرسہ اشرف العلوم حیدرآباد،مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ ، تلنگانہ، مولانا خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ افضل بیابانی قاضی پیٹ ، مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم،
ڈاکٹر خالد مبشر الظفر صاحب امیر حلقہ’ جناب محمد اظہر الدین اور جناب محمد رشاد الدین معاون امرائے حلقہ جماعت اسلامی ہند،
مولانا عبدالفتاح عادل سبیلی ‘ مولانا عقیل انصاری صاحب ‘ صدر صوفی کونسل تلنگانہ کے خطابات ہوں گے۔
جناب عبدالمجید شعیب معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ، تلنگانہ نے عوام الناس خصوصاً نوجوانان حیدرآباد سے اپیل کی ہیکہ وہ جوق درجوق اس جلسہ میں شرکت کے ذریعہ مظلوم فلسطینی عوام سے اپنی جذباتی وابستگی، دینی حمیت اور ملی بیداری کا ثبوت دیں اور اسرائیل کے سفاکانہ مظالم کے خلاف آواز بلند کریں ۔ خواتین کے لیے علیحدہ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔