سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند متحدہ آندھراپردیش و سرپرست تربیت گاہ تلنگانہ مولانا سید عبد الباسط انور کا سانحہ ارتحال

نماز جنازہ 17′ اگست بروز جمعرات بعد نماز ظہر (1:30بجے) جامع مسجد دارلشفاء ‘ نزد پرانی حویلی حیدرآباد میں ادا کی جائے گی ۔

امیر حلقہ ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر و دیگر کا اظہار تعزیت
**


سابق امیر حلقہ متحدہ آندھراپردیش و سرپرست تر بیت گاہ تلنگانہ مولانا سید عبد الباسط انور صاحب ولد جناب میر احمد علی صاحب مرحوم کا بعمر 73 سال مختصر علالت کے بعد 16 اگست 2023 بروز چہارشنبہ کی رات ایک بجے حیدرآباد کے خانگی دواخانہ میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔ وہ کل ہی جماعت اسلامی ہند حیدرآباد کے اجتماع ارکان میں درس قرآن پیش کرنے کے بعد صحت کی کچھ ناسازی محسوس کرنے پر دواخانہ میں شریک کئے گئے تھے۔
مولانا سید عبد الباسط انور اپنی نوجوانی کے زمانہ سے ہی جماعت اسلامی ہند سے وابستہ رہے وہ تحریک اسلامی کی نوجوانوں کی پہلی تنظیم ایس آئی یو کے ریاستی صدر تھے۔ جماعت اسلامی ہند کے ساتھ اپنی وابستگی کے دوران وہ کئی اہم ذمہ داریوں پر فائز رہے۔

مولانا سید عبد الباسط انور کی نماز جنازہ ان شاء اللہ بعد نماز ظہر جامع مسجد دارلشفاء حیدرآباد (1:30) بجے میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سلطان شاہی متصل میر کا دائرہ میں عمل میں آئے گی۔

امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر و دیگر ذمہ داران جماعت نے مولانا کی اچانک رحلت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
امیر حلقہ نے کہا کہ مرحوم اپنے آخری وقت تک تحریک اسلامی کے ایک مضبوط سپاہی کی طرح خدمات انجام دی ہیں ۔
دعا ہے کہ۔۔
اللہ تعالی ‘ مرحوم کی مغفرت فرمائے ‘ درجات بلند کرے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور تحریک اسلامی کو انکا بہترین نعم البدل عطا کرے ۔

مزید تفصیلات کے لئے ان فون نمبرات پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔

9704049991
9700242620