جماعتِ اسلامی ہند یاقوت پورہ اور مسلم میٹرنٹی اینڈ چلڈرنس ہاسپٹل اعظم پورہ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ برائے خواتین و اطفال کا ایم جے فنکشن ہال مادنا پیٹ پر انعقاد، بلا لحاظ مذہب و ملت کثیر تعداد میں مقامی عوام کا استفادہ۔
پریس نوٹ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جماعتِ اسلامی ہند یاقوت پورہ کے زیر اہتمام اور مسلم میٹرنٹی اینڈ چلڈرنس ہاسپٹل اعظم پورہ کے تعاون و اشتراک سے 4 ‘جنوری 2021 بروز پیر ایم جے فنکشن ہال نزد قدیم عید گاہ مادنا پیٹ پر خواتین و اطفال کے لئے کل یومی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔مسلم دواخانہ کے ماہر ڈاکٹرس نے مختلف امراض کی مفت تشخیص کی، ضرورت مندوں میں مفت میں دوائیں تقسیم کی گئیں اور مختلف طبی معائنہ جات بھی انجام دئیے گئے۔اس کے علاوہ مختلف امراض سے متعلق مریضوں کی کونسلنگ بھی کی گئی۔جناب محمد عماد الدین، امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی ہند یاقوت پورہ کی نگرانی میں ارکان و کارکنان(مرد و خواتین) نے اس طبی کیمپ کے انتظامات میں بھر پورحصّہ لیا۔اس موقع پر برادران وطن میں سیرت النبیﷺ اور اسلام کا تعارف سے متعلق کتابچوں کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔مقامی کارپوریٹر سنتوش نگر ڈویژن جناب محمد مظفر حسین نے بھی کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے اپنا تعاون پیش کیا اور مسرت کا اظہار کیا۔امیرِمقامی، جناب محمد عماد الدین نے اس موقع پر کہا کہ ان شاء اللہ علاقہ کے دیگر محلہ جات میں بھی عنقریب اس طرح کے طبی کیمپس منعقد کئے جائیں گے۔اس موقع پر امیرِ مقامی نے مسلم دواخانہ کے انتظامیہ’ڈاکٹرس اور عملہ کی بہترین خدمات پر شکریہ ادا کیا اور انکے لئے دعائے خیرفرمائی۔
پریس سکریٹری