نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر انجنیئر محمد سلیم ‘ امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان اور صحافیوں کا اظہار خیال
شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اردو تلگو انگریزی اور ہندی زبان کے صحافیوں کا گیٹ ٹوگیدر پروگرام دفتر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ حیدرآباد پر منعقد ہوا۔اس موقع پر ملک کے موجودہ حالات اور اقلیتوں بالخصوص مسلم امہ سے متعلق مسائل پر سنجیدگی سے غور و خوص کیا گیا ۔
نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر انجنیئر محمد سلیم نے اپنے افتتاحی خطاب میں حالات حاضرہ اور ہماری زمہ داریاں کے عنوان پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے پیشہ کا دیانت دارانہ حق ادا کریں اور انصاف کی آواز بنیں۔ اس سے قبل امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان نے تمام صحافی حضرات کا پروگرام میں خیر مقدم کیا ساتھ جماعت اسلامی ہند کی سرگرمیوں کا مختصر تذکرہ کیا ۔ سینئر صحافی حضرات بشمول جناب محمد آصف،جناب سید باقر ،جناب اطہر معین ،جناب مبشرم الدین خرم و دیگر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔اس موقع پر معزز صحافیوں کے علاوہ ذمہ داران جماعت اسلامی ہند ، جناب تنویر احمد مرکزی سکریٹری شعبہ میڈیا ،جناب محمد نصیر الدین جنرل سکریٹری حلقہ تلنگانہ ،جناب محمد اظہر الدین سکریٹری رابطہ عامہ، شعبہ میڈیا و آئی ٹی سکریٹری حلقہ تلنگانہ جناب سید فخر الدین علی احمد کے علاوہ میڈیا ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے۔