نائب امیر جماعت انجنیئر محمد سلیم ‘ امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان ‘ میڈیا سکریٹری مرکز جناب سید تنویر احمد و دیگر کا خطاب
اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ حیدرآباد پر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی جانب سے کل یومی میڈیا اور پی آر اورینٹیش پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔نائب امیر جماعت اسلامی ہند انجینئر پروفیسر محمد سلیم نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ میڈیا راے عامہ ہموار کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہم میڈیا اور سوشیل میڈیا کے صحیح استعمال کے ذریعہ اسلام کے پیغام کو پھیلانے اور غلط فہمیوں کے ازالہ کا موثر کام انجام دے سکتے ہیں ۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ محدود ذرائع کے ساتھ بھی اپنی بات لوگوں تک پپنچانے کا یہ بہترین ذریعہ ہے ۔ مولانا حافظ رفیق احمد نظامی کے درس قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا ، جناب شہزاد ناصر نے درس حدیث پیش کی ۔ جناب محمد نصیر الدین جنرل سکریٹری حلقہ تلنگانہ نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔جناب سید تنویر احمد مرکزی سکریٹری شعبہ میڈیا نے کہا کہ ہم میڈیا کے زریعہ جماعت کے دیگر شعبہ جات کی سرگرمیوں کو عوام میں بہتر طور سے متعارف کرواسکتے ہیں ‘ جناب لیئق احمد خان عاقل مرکزی معاون سکریٹری شعبہ رابطہ عامہ نے رابطہ عامہ کے عنوان پر پاور پوائنٹ پریزینٹیشن پیش کیا۔جناب محمد اظہر الدین سکریٹری شعبہ رابطہ عامہ حلقہ تلنگانہ، جناب سید فخر الدین علی احمد میڈیا سکریٹری شعبہ میڈیا حلقہ تلنگانہ، جناب مشتاق اطہر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا ۔مہمان مقرر مسٹر گوتم نے سوشیل میڈیا پر فیک نیوز کو کیسے جانچیں اس عنوان پر لیکچر پیش کیا ۔ جناب محمد حسام الدین متین ، میڈیا کوآرڈینیٹر اور جناب انس رضوی نے پروگرام کی نظامت کی۔