سرپرست جی آئی اوتلنگانہ مولانا حامد محمد خان کے ہاتھوں سیرت ﷺ کوئز مقابلہ جات کے انعامات کی تقسیم
گرلز اسلامک آرگنائزیشن حیدرآباد نے اپنی کیمپس فوکسڈ ڈرائیو”Explore GIO”کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔اس مہم کا مقصد لڑکیوں و طالبات کو جی آئی او کی سرگرمیوں سے واقف کروانا، انھیں بامقصدزندگی گذارنے کے لئے آمادہ کرنا اورانکی صلاحیتوں کو پروان چڑھاناتھا۔یہ مہم 11 ستمبر سے 3،اکتوبر2022ء تک منعقد کی گئی۔جی آئی او حیدرٓباد نے اس مہم کے زریعہ جہاں طالبات میں ذمہ داری کا احساس اور شعور بیدار کیاوہیں دینی و اخلاقی طور پرصالح معاشرے کی تشکیل میں ان کے اہم کردار کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ایکسپلور جی آئی او مہم کے ایک حصے کے طور پر گریٹر حیدرآباد کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں چارسوسے زائدکیمپس کی طالبات سے رابطہ کیا گیا۔اور انکی صلاحیتوں کو ابھارنے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا۔شہر کی سطح پر منعقد ہونے والے ان مقابلہ جات جسمیں تقریری،تحریری اور سیرت کوئز کے علاوہ کھیلوں کے مقابلے بھی شامل تھے سینکڑوں طالبات نے جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی اورحصہ لیا۔ امتیازی کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو نقد انعامات و اسنادات سے نوازگیا جبکہ شرکاء کو بھی ترغیبی انعامات دئے گئے۔مولانا حامد محمد خان، امیرحلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ،و سرپرست جی آئی او تلنگانہ کے ہاتھوں اسلامک سنٹر،لکڑ کوٹ پر منعقدہ جلسۂ میں انعامات و اسنادات کی تقسیم عمل میں آئی۔ امیرحلقہ نے اپنے خطاب میں طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ایکسپلور جی آئی او مہم کے دوران شہرحیدرآباد میں خواتین و طالبات کے لئے تین پبلک میٹینگس بھی منقعد کی گئیں۔ذمہ داران جی آئی او نے اس مہم کو کامیاب بنانے اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر طالبات،سرپرست و والدین اور اسکولس انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا،جن کے تعاون سے یہ مہم کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔