“اخلاقی محاسن – آزادی کے ضامن” مہیم کا آغاز | ڈاکٹر خالد مبشر الظفر، امیر حلقہ، جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ

Click Here

Read More

جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی ‘اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن’ مہم کا آغاز

آج پریس کلب سوماجی گوڑہ میں مہم کے آغاز پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس پریس کانفرس کو جماعت اسلامی ہند تلنگانہ شعبہ خواتین کی سیکرٹری خدیجہ مہوین، ساجدہ بیگم، مہم کے کنوینر ڈاکٹر اسرا محسنہ نے اور خنسہ سدف سکریٹری جی آئی او نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کنوینر اسرا محسنہ نے کہاکہ ملک میں خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم کی مخالفت، ان کی روک تھام کے لیے یہ مہم منائی جا رہی ہے، ملک میں خواتین کو جنسی ہراسانی کا سامنا ہے، آئے دن خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، شراب، زنا کاری، لڑکیوں کا قتل عام ہوتے جا رہے ہیں، ملک کی یہ صورت حال باشعور شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Read More

اخلاقیات آزادی ہے “جماعت اسلامی ہند خواتین ونگ نے مہیم کا آغاز کیا”

جماعت اسلامی ہند کی خواتین ونگ نے خصوصی پریس کانفرنس میں قومی مہم ‘اخلاقیات آزادی ہے’ کا اعلان کیا جو ستمبر 2024 میں شروع ہوگی۔ پریس میٹ میں رحمت النسا اے اور شائستہ رفعت، جماعت اسلامی ہند کی قومی سکریٹریز نے خطاب کیا، جبکہ اجلاس کی نظامت رابعہ بصری، قومی معاون سکریٹری اور میڈیا انچارج نے کی۔ 

خواتین کے خلاف تشدد کی لہر

جماعت اسلامی ہند کی خواتین ونگ ملک میں خواتین کے خلاف ہراسانی، جنسی حملوں اور قتل کی بڑھتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش ظاہر کرتی ہے۔ حالیہ واقعات جیسے کولکتہ میں ریپ اور قتل، گوال پور (بہار) میں 14 سالہ دلت لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ، اور ادھم سنگھ نگر (اتراکھنڈ) میں مسلم نرس کے ساتھ ریپ اور قتل، واضح کرتے ہیں کہ ہمارے سماج میں خواتین کے خلاف رویہ میں سنجیدہ تبدیلی کی ضرورت ہے۔

اخلاقی اقدار کی کمی

ہمیں یقین ہے کہ خواتین کے خلاف یہ مظالم اخلاقی اقدار کی کمی کا نتیجہ ہیں۔ اس مہم کے تحت، ہم ستمبر 2024 میں ‘اخلاقیات آزادی ہے’ کے موضوع پر آگاہی فراہم کریں گے۔ اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو سچائی، آزادی اور اخلاقی اقدار کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے تاکہ ہم سب کی بنیادی ضروریات اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ مہم کے دوران مختلف سطحوں پر تعلیمی، مشاورتی، اور عوامی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

Read More

نائب امیر جماعت جناب سلیم صاحب کے ساتھ سدبھاوانا کے ذمہ داران کا مشاورتی اجلاس۔

 

 

 

 

 

لکڑ کوٹ، پرانی حویلی پر اضلاع تلنگانہ کے سدبھاوانا منچ کے ارکان عاملہ اجلاس نائب امیر جماعت اسلامی ہند کی نگرانی میں منعقد ہوا، اس موقع پر ریاست کے مختلف پر سدبھاوانا منچ کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
سدبھاوانا منچ کی سرگرمیاں برادران وطن کے اشتراک سے منعقد کی جاتی ہیں، ریاست کے مختلف مقامات پر اینٹی ڈرگ” سے نو ٹو ڈرگ” کے نام سے مہم منائی گئی، اسی طرح سے کلین اینڈ گرین، مختلف مذہب کا مشترکہ اجلاس جیسے پروگرام رکھے گیے ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر نائب امیر جماعت نے ریاست میں ہونے والے کاموں کو سراہا اور مزید کاموں کو منظم کرنے اور عوام میں بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوششیں کرنے کی طرف توجہ دلائی، ڈاکٹر عاطف اسماعیل سیکرٹری ملکی امور جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

Read More

نائب امیر جماعت اسلامی ہند مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی صاحب کا دورے آصف آباد

مولانا نے ضلع آصف آباد کے دورے کے موقع پر وہاں کے ارکان وکارکنان سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک اسلامی کا کام صرف اور صرف رضائے الٰہی اور فلاح آخرت کے لیے کریں، ہمیں اللہ کے دین کا کام اپنی آخرت کو سنوارنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Read More