پولیس کی اذیت رسانی سے فوت ہونے والے قدیر خان اور ان کے خاندان کے ساتھ انصاف کا مطالبہ

پریس نوٹ

پولیس کی اذیت رسانی سے فوت ہونے والے قدیر خان اور ان کے خاندان کے ساتھ انصاف کا مطالبہ

امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمد خان کا اظہار رنج

متوفی کی اہلیہ کو50لاکھ روپئے ایکس گریشیاء اور سرکاری ملازمت فراہم کی جائے

چیف جسٹس ہائی کورٹ تلنگانہ کااز خود سماعت کا فیصلہ خوش آئند

پولیس کی حراست میں مبینہ تشد د کی وجہہ سے فوت ہونے والے میدک کے متوطن قدیر خان کی موت پرشدید غم و غصہ کا اظہار کر تے ہوئے امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک‘ غیر انسانی اور قابل مذمت قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے قدیر خان پر جس طرح پولیس نے ظلم و ستم ڈھایا ہے اس سے میدک پولیس کے متعصبانہ رویہ کا اظہار ہو تاہے اور تلنگانہ پولیس کی فرینڈلی پولیسنگ کے ادعا کی قلعی اس واقعہ سے کھل گئی ہے۔ مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ شبہ کی بنیاد پر اس طرح زدو کوب اور اذیت رسانی جس سے کہ موت واقع ہو جائے غیر انسانی اور وحشتناک عمل ہے اُنہوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ تلنگانہ کی جانب سے ازخود سماعت کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اس معاملہ میں متوفی اور اس کے خاندان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور جن پولیس اہلکاروں کو یہ گھناؤنا عمل کیا ہے اُن کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔امیر حلقہ نے حکومت‘ انتظامیہ بالخصوص وزیر اعلیٰ کے سی آر اور وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی سے بھی مطالبہ کیا کہ تحقیقات کے دوران غیر جانبدارانہ طرز عمل اختیار کیا جائے اور خاطی افراد خواہ وہ کسی بھی منصب پر فائز ہوں سخت کاروائی کی جائے۔ تا کہ آئندہ اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے۔مولانا حامد محمد حان نے حکومت سے  متوفی قدیرخان کے اہل خانہ کو50 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء ادا کرنے اوراہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی شاخ میدک کے امیر مقامی جناب محمد فاضل حسین و دیگر ذمہ داران بھی واقعہ کے علم میں آنے کے بعدمتوفی قدیر خان کے ارکان خاندان سے ربط میں ہیں اور ہر ممکنہ تعاون کرر ہے ہیں۔

Read More

The delegation of Jamaat-e-Islami Hind Telangana met with the Turkish Consul General Mr. Orhan Yalman Okan

Expressing solidarity with the victims of the earthquake, Maulana Hamid Muhammad Khan said “we are with the Turkish people in this hour of sorrow”.

A delegation of Jamaat-e-Islami Hind Telangana reached the Turkish Consulate General, Jubilee Hills, Hyderabad today and met with the Turkish Consul General, Mr. Orhan Yalman Okan and expressed condolence over the death of thousands of people and affected millions of people as a result of the deadly earthquake.

In his press statement, Maulana Hamid Muhammad Khan said that “We are deeply shocked by the devastating earthquake that hit the southern and central parts of Turkey, as a result of which thousands of people, including men, women and children, have died. And many people have been injured. Syria was also affected by this earthquake.” He said that Jamaat-e-Islami Hind Telangana stands with the people of Turkey in this state of shock and mourns the death of a large number of Turkish citizens and prays to Allah for the speedy recovery of all those who are seriously injured. It may take a long time for the people of Turkey to recover from this disaster. Jamaat-e-Islami Hind will do whatever it can to help the people of Turkey.

Turkish Consulate General Mr. Orhan Yalman Okan thanked the delegation for standing together in this hour of shock and expressing condolences and sympathy. The delegation included Telangana State Secretaries Mr. Mohammad Azharuddin, Mr. M.N Baig Zahid, Mr. Sheikh Mohammad Usman and others.

Read More

مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی پر ڈاکٹرس کے لئیے CME پروگرام

ڈاکٹر محمد آصف،ڈاکٹر عاطف اسماعیل،و جناب یوسف علی خان کا اظہار خیال

مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی،پہاڑی شریف حیدرآبادپر ڈاکٹرس کے لئے جماعت اسلامی ہند حیدرآباد کی ڈاکٹرس کی تنظیم ڈاکٹرس اسوسیشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن(DARE) کی جانب سےCME پروگرام منعقد کیا گیا، جسمیں ڈاکٹر محمد آصف کاڈیالوجسٹ اولیوو ہاسپٹل نے Basic ECG Interpretation و امراض قلب کے عنوان پر ایک سیر حاصل پاور پائنٹ پریسینٹیشن پیش کیا ج۔سمیں ای سی جی کیوں، کب اور کیسے؟ اس پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مختلف اقسام کے ECG کا پرائکٹیکل ڈیموسٹریشن پیش کیا اور پروگرام میں شریک ڈاکٹرس کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔آغاز میں جناب یوسف علی خان، جوائنٹ سیکریٹری اسلامک سوشل سروس سوسائیٹی حیدرآبادنے رجوع الاالقرآن کے عنوان پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجیداللہ تعالی کی جانب سے انسانوں کے لئے نازل کردہ وہ نسخہ کیمئاء ہے جسمیں تمام شعبہ حیات کا حل موجود ہے۔ اسکی طرف رجوع ہونا اس سے اپنا تعلق مضبوط کرنا اسکے مطابق زندگی گذارنا دنیا و آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔محترم یوسف علی خان نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اللہ کی رسی ہے جسکو تھام کر اللہ تک پہنچا جا سکتا ہے۔ اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے محترم نے کہا کہ قرآن مجید کی طرف رجوع ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس پر ایمان لایا جائے، اسکی تعظیم کی جائے اسکے حقوق ادا کیئے جائیں، اسکی تلاوت کی جائے، اس کے احکامات پر عمل کیا جائے اور دوسروں تک پہنچانے کے ساتھاسکو نافذ کرنے کی جدوجہد کی جائے۔ ڈاکٹر عاطف اسماعیل سٹی پریسیڈنٹ DARE نے DARE کا مختصر تعارف کراتے ہوئے موجود ڈاکٹرس سے DARE سے وابستہ ہونے کی گذارش کی اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔جناب سیداقبال رضوی PRO مسلم جنرل ہاسپٹل،وادی ھدی نے ہاسپٹل کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہاسپٹل خدمت خلق کی بنیاد پر قائم کیا گیا جو کہ بالکل رعایتی قیمت پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے انہوں نے ہاسپٹل کے مختلف شعبہ جات کی خدمات کی تفصیلات پیش کئیں۔ اس موقع پر مہمان مقریرین کو DARE کے زمہ داران کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ ڈاکٹر مصباح الدین ایڈمنسٹریٹر مسلم جنرل ہاسپٹل کی زیر نگرانی اس CME پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ ڈاکٹر حسن نے پرگرام کی کروائی چلائی۔ڈاکٹرس کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

Read More
GIO Telangana

GIO – گرلز اسلامک آرگنائزیشن کا دو روزہ ریاستی کنونشن کا اختتام

محترمہ سدرہ نوشین آیندہ میقات کے لئے صدر حلقہ تلنگانہ منتخب
 
سرپرست حلقہ جی آئی او مولانا حامد محمد خان کے دعائیہ کلمات
 
گرلز اسلامک آرگنائزیشن جی آئی او حلقہ تلنگانہ کا دو روزہ ریاستی کنونشن اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ چھتہ بازار حیدرآباد پر 20,19/ نومبر2022؁ء منعقد ہوا۔ اس کنونشن میں جہاں مختلف تنظیمی وتربیتی عنوانات پرخطابات ہوئے وہیں نئی دہلی مرکز سے جناب عتیق الرحمن صاحب اسسٹنٹ سکریٹری شعبہ ایچ آر ڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ورک شاپ کی نگرانی کی اور صلاحیتوں کے ارتقاء کے ایک اہم موضوع پر شرکاء سے خطاب کیا۔ اسی دوران GIO کی اگلی دوسالہ میقات 2023-24 کے لیے سرپرست تنظیم مولانا حامد محمد خان  امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند کی نگرانی میں ریاستی ذمہ داروں کے انتخابات بھی عمل میں آئے۔ درج ذیل 13رکنی ریاستی مشاورتی کونسل کے ممبران کا انتخاب کثرت آراء سے کیا گیا۔
۱)محترمہ سدرہ نوشین صاحبہ (نامپلی) (۲) محترمہ سیدہ ندا فاطمہ (عادل آباد) (۳) محترمہ اُم رفیدہ شفاء (جگتیال) (۴) محترمہ رمیصہ فاطمہ (کریم نگر)(۵)محترمہ منزہ زرین (راجندرنگر) (۶)محترمہ سودہ ثمرین (جگتیال)(۷)محترمہ مدیحہ امرین (کریم نگر) (۸)محترمہ راحیلہ تبسم  (چارمینار)(۹)محترمہ مریم حنیف (ملک پیٹ) (۱۰) محترمہ عفیفہ ادین (کریم نگر) (۱۱)محترمہ فریحہ تبسم (میدک) (۱۲)محترمہ فائزہ کوثر (سنگاریڈی) (۱۳)محترمہ مسیرہ فردوس (ورنگل) بعدازاں ریاستی مشاورتی کونسل نے مولانا حامد محمد خان  سرپرست تنظیم کی نگرانی میں بحیثیت صدرتنظیم محترمہ سدرہ نوشین صاحبہ(نامپلی) کا اتفاق آراء سے انتخاب کیا۔ محترمہ سدرہ نوشین صاحبہ چونکہ مشاورتی کونسل کے لیے بھی منتخب ہوچکی تھیں ان کی مخلوعہ نشست کو پر کرنے کے لیے محترمہ سلمیٰ خالد صاحبہ (بہادرپورہ) کا انتخاب کیاگیا۔اجلاس کے اختتام پر سرپرست تنظیم مولانا حامدمحمدخان امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے بطور زادِ راہ صدارتی خطاب کیا اور نومنتخب ذمہ داروں کے حق میں دُعائے خیر کی کہ اللہ تعالی ان سبھی ذمہ داران کو استقامت عطا فرمائے اور ان سے اپنے دین کا بہترین کام لے۔اس موقع پر ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین محترمہ آسیہ تسنیم صاحبہ، ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ بھی موجود تھیں۔
Read More

جماعت اسلامی ہند کی رجوع اِلیٰ القرآن مہم‘مسجد عزیزیہ میں خطاب عام کا انعقاد

مولانا محمد جعفر نائب امیر جماعت‘ مولانا حامد محمدخان‘ جناب ایم۔این۔بیگ زاہد و دیگر کا خطاب

ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی کی کتابوں کا رسمِ اجراء


جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام ملک گیر سطح پر رجوع اِلیٰ القرآن مہم‘ /14 تا /23 اکٹوبر 2022 منائی جارہی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ مسلمان‘ قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط کریں۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم پر خطاب عام کا انعقاد عمل میں آیا۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے پروگرام کی صدارت کی۔ دہلی سے تشریف لائے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی ہندمولانا محمد جعفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کی ترقی و تنزل قرآن مجید سے وابستہ ہے اگر ہم قرآن مجید کو مضبوطی سے تھام لینگے اور اس کے احکامات پر عمل کرینگے تو ضرور بہ ضرور دونوں جہانوں میں سرخرو ہونگے اور عز ت و عظمت پائینگے۔ مولانا محمد جعفر نے کہا کہ موجود دور میں مسلمانوں کی بڑی تعداد قرآن مجید کو پڑھنے سے بھی قاصر ہے۔ ہم اس مہم کے دوران عزم کریں کہ قرآن مجید کی تلاوت کو ہم اپنا روز مرہ کا معمول بنا لینگے‘ اس کی آیتوں پر غور و فکر کرینگے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے والے بنیں گے۔ اپنے صدارتی خطاب میں امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ قرآن وہ کلام ہے جو چیلنج بن کر دنیا میں آیا ہے۔آج تک بھی اس چیلنج کا جواب کوئی نہیں دے سکا۔ مولانا نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں کہا کہ مسلمانوں نے اس قرآن کو صرف کتابِ ثواب سمجھا۔ جبکہ اس کتاب کا اصل مقصد ہدایت ہے اور یہ کتابِ ہدایت ہے‘ اُنہوں نے کہا کہ بغیر سمجھے قرآن پڑھنے سے بھی ثواب حاصل ہو تاہے لیکن اس کتاب کو نازل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ انسانوں کو خبر دار کرتا ہے کہ غلط کام کرنے اور غلط راستوں پر چلنے کا انجام کیا ہوگا۔ جناب مرزانذیر اللہ بیگ زاہد‘ سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ و کنوینر مہم تلنگانہ نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اس وقت دنیا میں مسلمانوں کے پستی و زوال کا سبب قرآن سے دوری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم قرآن مجید سے مانوس ہوں اِسے اپنے رب کا پیغام سمجھ کر پڑھیں۔ ہماری ہر صبح کا آغاز تلاوت قرآن سے ہو۔ ناظم شہر حافظ محمد رشاد الدین نے اس موقع پرمخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ ہم اس کے قانون کو دنیا پر نافذ کرنے کی کوشش کریں۔ یہ اُسی وقت ممکن ہے جب ہم خود پہلے قرآن مجید کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں۔ اس موقع پررکن جماعت اسلامی ہند خیریت آباد،ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی کی تالیف کردہ دو کتابیں ”محمد رسول اللہ ﷺ‘ حیات‘ سیرت اور ارشادات“ اور ”مولانا مودودیؒ شخصیت اور فکر“ کا رسم اجراء نائب امیر جماعت اسلامی ہند مولانا محمد جعفر کے ہاتھوں انجام پایا۔ خطاب عام کا آغاز حافظ مصعب مدنی کی تلاوت ِ کلام پاک سے ہوا‘ حافظ محمد مبین الدین نے ترانہ پیش کیا۔ انجینئر مرزا اعظم علی بیگ سٹی سکریٹری نے پروگرام کی نظامت کی۔ جناب علی احمد صابر صاحب امیر مقامی نامپلی نے کلمات تشکر پیش کیے اور اُن ہی کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Read More