چار روزہ تربیہ گاہ کا انعقا
جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی جانب سے امراء مقامی و نظماء ضلع کے لیے چار روزہ تربیہ گاہ کا انعقاد کیا گیا، اس تربیہ گاہ میں مرکزی و ریاستی ذمہ داران کے مختلف موضوعات پر لیکچرز و ورکشاپ منعقد ہوئے، پہلے روز ایس امین الحسن نائب امیر جماعت اسلامی ہند نے تزکیہ کا قرآنی تصور پر پاؤر پائنٹ پریزنٹیشن پیش کیا۔
عبد المجید شعیب معاون امیر حلقہ نے ریاست کے مختلف طبقات کا تعارف اور ان کی سماجی حیثیت سے متعلق گفتگو پیش کی اور ان طبقات سے ہمیں کس طرح تعلقات کو استوار کرنا چاہیے، انھیں جس طرح اپنے قریب کرنا چاہیےاس پر سیر حاصل گفتگو کی، مظلوم طبقات سے معاہدانہ تعلقات استوار کریں، بڑے پیمانے پر خدمت کی جانی چاہیے۔ڈاکٹر فہیم الدین احمد رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند نے ہندوستانی سماج اور اس کے سیاسی موحول پر گفتگو کی۔
ٹی عارف علی صاحب قیم جماعت نے کیڈر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کو کیسے بامقصد بنایا جاسکتا ہے، وہ کیا اصول ہیں جس کو اپنا کر اپنی زندگی کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے، ان سارے اصولوں کو اپنایا جانا چاہیے، اپنی زندگی کو نافع بنانے کی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر تربیہ گاہ عبد الرقیب لطیفی نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد جماعت کے کیڈر کو مختلف میدانوں میں ماہر بنانا اور میدان عمل میں پیش آنے والے مسائل و چیلنجوں کو حل کرنے کے قابل بنانا ہے، یہ میقات رواں کا پہلا کیمپ تھا، ان شاءاللہ آئندہ دنوں میں بھی اس طرح کے کیمپ منعقد کئے جاتے رہیں گے۔