Free Medical Camp by JIH Yakhutpura & Muslim Maternity Hospital

Jamaat-e-Islami Hind Yakhutpura division and Muslim Maternity and Children’s Hospital, Azampura organized a free medical camp for women and children at MJ Function Hall Madanapet, benefiting a large number of local people irrespective of caste and creed.

A one-day free medical camp for women and children was held on Monday, January 4, 2021 at MJ Function Hall near the ancient EidGah Madanapet. The expert doctors of Muslim Maternity Hospital diagnosed various ailments free of cost, distributed medicines free of cost to the needy and also conducted various medical examinations. Besides this, counseling of patients related to various ailments was also conducted. Under the supervision of Mr. Muhammad Emad-ud-Din, Ameer of Jamaat-e-Islami of Hind, Yaqutpura, division. Members and staff (men and women) took full part in the arrangements of this medical camp. Mr. Muhammad Muzaffar Hussain, Local Corporator, Santosh Nagar Division, also participated in the camp and expressed his gratitude. Mr. Emad-ud-Din said that Similar medical campuses will soon be organized in the neighborhoods as well. He thanked the management, doctors and staff of the Muslim Maternity Hospital for their excellent services and wished them well.

Press Secretary

Read More

سدبھاؤنا فورمس وقت کی اہم ترین ضرورت‘ جماعت اسلامی ہندکی جانب سے اورینٹیشن پروگرام

پریس نوٹ

سدبھاؤنا فورمس وقت کی اہم ترین ضرورت‘ جماعت اسلامی ہندکی جانب سے اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد
نائب امیرجماعت انجینئرمحمدسلیم، امیرحلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان اورجناب صادق احمدکا خطاب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ شعبہ ہندوستانی سماج (ملکی اُمور) کی جانب سے شعبہ ہندوستانی سماج کے مقامی نظماء وناظمات کے لیے کل یومی اورینٹیشن پروگرام دفتر حلقہ جماعت اسلامی ہند لکٹرکوٹ پر منعقد ہوا۔ اس موقع پراپنے صدارتی خطاب میں نائب امیرجماعت اسلامی ہند جناب انجینئر محمدسلیم نے کہا کہ اس وقت ملک میں فرقہ پرستی اورفرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سیکولرذہن رکھنے والے افراد کوملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں تیزی سے فرقہ پرستی کا زہرگھولا جارہا ہے،ان حالات میں محبت بھائی چارگی کے پیغام کوعام کرنے کی ضرورت ہے۔انجینئر محمدسلیم نے سدبھاؤنا فورمس کے قیام کی ضرورت پربھی زوردیتے ہوئے کہا کہ مقامی سطحوں پر سیکولر،امن پسند اورصاف ذہن رکھنے والے تمام مذاہب کے لوگوں پر مشتمل سدبھاؤنا فورمس قائم کئے جائیں جس کے ذریعہ سماج میں رہنے بسنے والے لوگوں کے درمیان آپسی غلط فہمیاں دورہوں اور فرقہ پرستی کا مقابلہ کیا جاسکے۔انہوں نے سماج میں اچھے اقدار کو مضبوط کرنے کی بھی تلقین کی۔ اس موقع پر امیرحلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرقہ پرستی کے سد باب کے لیے تمام فرقوں کے لوگوں کے درمیان تال میل اور اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے مختلف مثالوں کے ذریعہ واضح کیا کہ سدبھاؤنا فورمس کے ذریعہ امن واتحاداور بھائی چارگی کوفروغ دیاجاسکتا ہے۔ مولانا حامدمحمدخان نے کہا کہ یہ کام معمولی کام نہیں ہے بلکہ قرآن وحدیث اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات سے بھی یہ بات ثابت ہے کہ خود نبی کریم ﷺ نے مظلوموں کے تعاون کے لیے اس طرح کے معاہدے کئے تھے۔قاضی محبوب شریف نظامی صاحب کی تذکیرسے پروگرام کاآغاز ہوا۔سدبھاؤنا فورمس کے قیام اور مواقع کے عنوان پر پینل ڈسکشن منعقد ہوا جس میں جناب غوث الرحمن (کورٹلہ) جناب شیخ حسین (نظام آباد) جناب ہادی پٹیل (حیدرآباد) اور جناب زبیراحمد کریم نگر نے شرکت کی۔محترمہ عائشہ سلطانہ صاحبہ معاون ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین تلنگانہ نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق پاورپوائنٹ پریزنٹیشن پیش کیا۔ جناب صادق احمد سکریٹری ہندوستانی سماج(ملی اُمور) نے اپنے اختتامی کلمات میں سدبھاؤنا فورمس کی تشکیل اوراس کے طریقہ کارسے متعلق تفصیلات پیش کیں۔جناب احمدابوسعیدکی دُعا پرپروگرام کا اختتام ہوا۔

Read More

اکاونٹنگ سوفٹ وئر “ٹیالی”( Tally) کی تربیت کا مختصر مدتی پروگرام

شعبہ ایچ آرڈی جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ کیجانب سے اکاونٹنٹ حضرات کے پیشہ وارانہ ارتقاء(پرفیشنل ڈیولپمنٹ) کے لئے اکاونٹنگ سوفٹ وئر “ٹیالی”( Transactions Allowed in a Linear Line Yards. Tally) کی تربیت کا ایک مختصر مدتی پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کے لئے کامرس میں کم از کم گرائجویٹ ہونا ضروری ہے۔
ٹیالی (Tally) ایک اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر ہے جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے معاملات میں حساب کتاب کرنے میں بہت کارآمد ہے۔ اس سافٹ ویئر کا استعمال کرکے بینکنگ ، آڈٹ اور اکاؤنٹنگ کے تمام کام کئے جاسکتے ہیں۔ ٹیالی کی اکاؤنٹنگ کی خصوصیات آپ کو لین دین کو فوری اور آسانی سے محفوظ یا ریکارڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔اس کورس میں واؤچرز ، ماسٹرز بنانے اور رپورٹس تیار کرکے ضروری لین دین ریکارڈ کس طرح کیا جاتا ہے سکھایا جائے گا۔ اس سے آپ کو اکاؤنٹنگ کے تمام بڑے کاموں کا انتظام کرنے میں مدد ملتی ہے۔ایک ہفتہ کے اس مختصر مدتی ٹیلی میں جن تصورات یا ماڈیولزکو سکھایا جائے گا وہ درج ذیل ہیں۔اکاؤنٹنگ کے بنیادی اصول،ٹیالی کا تعارف، ٹیالی میں کمپنی بنانے اور اکاؤنٹنگ کھولنے کے معنی، لیجر اکاؤنٹ کھولنا اور واؤچر بنانا، کسی کمپنی یا تنظیم کی تفصیل میں ترمیم کرنے کا طریقہ، کسی کمپنی یا تنظیم کی خصوصیات کو کیسے مرتب کریں؟، لاگت کے زمرے اور لاگت کے مرکز کا انتخاب، گودام کیسے بنائیں اور انوینٹری کو کیسے برقرار رکھیں؟، قیمت کی فہرست اور بجٹ کیسے طے کریں؟، ایف 11 اور ایف 12 کا مختصر تعارف، اکاؤنٹنگ سے نفع اور نقصان کی بیلنس شیٹ کیسے تیار کی جائے؟، VAT کا تعارف، VAT کا حساب کتاب، ٹی ڈی ایس کا تعارف، ٹی ڈی ایس کا حساب کتاب وغیرہ۔

یہ کورس جماعت اسلامی ہند تلنگانہ اور اس کی ذیلی تنظیموں یا منسلکہ سوسائٹیوں، ٹرسٹوں اور اداروں کےریاستی،ضلعی، مقامی دفاتر میں کام کررہے اکاونٹنٹس، آڈیٹرس ، بجٹ تیار کرنے والے افراد کے لئے خاص طور سے تیار کیا گیا ہے۔لیکن اس کورس سے دلچسپی رکھنے والے دیگر عام کامرس گرائجویٹس بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔4 ہفتوں اور 25 کلاسوں پر مشمل اس کورس کی ہر کلاس دیڑھ گھنٹہ پر مشتمل ہوگی جو زوم پر آن لائین منعقد ہوگی۔اس کورس کی فیس ایک ہزار روپے (Rs.1000/-) مقرر ہے جس کو رجسٹریشن سے قبل ادا کرنا ہوگا اور رجسٹریشن کے وقت آپ کی جانب سے ادا شدہ رقم کی رسید کا اسکرین شارٹ فارم میں اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ ۔اگر بعض افراد کے لئے رجسٹریشن فیس کا ادا کرنا مشکل ہو تو متعلقہ بیت المال سے اس کی ادائیگی کردی جائے۔لیکن سبھی اکاونٹس سے متعلق ذمہ داران کی شرکت اور استفادہ کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی جماعتی سرگرمی یا ذاتی مصروفیت کو کلاس میں عدم حاضری کی وجہ نہ بنائیں او رمکمل کورس میں پوری تندہی، توجہ اور یکسوئی کے ساتھ شرکت فرمائیں۔کلاسوں کا آغاز یکم/جنوری 2021 ء سے ہوگا اس لئےجلد از جلد رجسٹریشن مکمل کرلیں۔

رجسٹریشن لنک

مزید تفصیلات کے لئے جناب فرحان محمد خان صاحب ،کورس کورڈی نیٹر ایچ آرڈی سے (8142619391) پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو،جزاک اللہ،

Read More
JIH-meeting-with-Sikh-brothers

JIH – Telangana meeting with Gawliguda Gurudwara members

Today a delegation of Jamaat-e-Islami Hind (JIH) Telangana zone visited Gawliguda Gurudwara to express solidarity with kisan movement. Currently more than 3 lakh farmers are peacefully protesting in and around Delhi against the oppressive laws of Modi Government. JIH Telangana understands and fully supports the valid cause of our farmers. The delegation was led by Ameer-e-Halqa Maulana Hamid Muhammad khan, Nazim-e-Sheher Hafiz Rashad Uddin and other members from the JIH TS.

gowliguda-gurudwara-JIH-meeting

JIH-meeting-with-gowliguda-gurudwara

JIH-meeting-with-Sikh-brothers

Read More

جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ کی معروف شخصیت و سابق امیر حلقہ گجرات مولانا محمد عبدالغفور کا سانحہ ارتحال

جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ کی معروف شخصیت و سابق امیر حلقہ گجرات مولانا محمد عبدالغفور کا سانحہ ارتحال
امیر جماعت اسلامی ہند محترم سید سعادت اللہ حسینی وامیر حلقہ تلنگانہ محترم حامد محمد خان کا اظہار تعزیت
جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی بزرگ و معتبر شخصیت و سابق امیر حلقہ گجرات مولانا محمد عبدالغفور صاحب طویل علالت کے بعد 27 /نومبر بروز جمعہ بعمر 82 سال‘ اپنے رب حقیقی سے جاملے۔ اُن کے سانحہ ارتحال پر امیر جماعت اسلامی ہند محترم سید سعادت اللہ حسینی نے اظہار تعزیت کر تے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم ایک بہترین مربی اور انسان ساز شخصیت تھے۔ حیدرآباد کی معروف درس گاہ جامعہ دارالھدیٰ میں ایک مربی کی حیثیت سے اُنہوں نے سینکڑوں نوجوانوں کی علمی و فکری اور عملی تربیت فرمائی۔ مرحوم  جماعت اسلامی ہند گجرات کے امیر حلقہ بھی رہے۔ مرحوم کا تعلق مستقر عادل آباد سے تھا۔اُنہوں نے ناظم جماعت اسلامی ہند عادل آباد کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔ جناب عبدالغفور صاحب مرحوم اپنے عمر کے ابتدائی حصہ ہی سے تحریک اسلامی سے وابستہ ہوئے اور تا دم حیات وابستہ رہے۔ایمرجنسی کے زمانے میں مرحوم طویل عرصہ تک قید و بند کی مشقتیں برداشت کیں۔ امیر جماعت اسلامی ہند نے مرحوم کے مکان پہنچ کر اُن کے فرزندان اور متعلقین سے ملاقات کی اور اُنہیں پُر سہ دیا۔ امیرحلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے ساتھ میری کئی یادیں جڑی ہوئی ہیں آج میں اپنے ایک عزیز سے محروم ہو گیا ہوں۔امیر حلقہ نے کہا کہ مرحوم نے اپنے حسن انتظام اور اپنی مربیانہ صلاحیتوں سے جامعہ دارالھدیٰ کو نئی بلندیاں عطا کیں۔ اور یہ جامعہ دارالھدی کی تاریخ کا سب سے روشن دور تھا۔ مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ مرحوم ایک خوش مزاج‘ ملنسار‘ اصول پسند اور پابند شریعت شخصیت کے حامل تھے۔ اپنے شاگردوں ہی سے نہیں بلکہ تحریک کے کم عمر وابستگان سے بھی وہ نام بہ نام واقف رہتے۔ذمہ داران جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ جناب محمد نصیر الدین‘ جنرل سکریٹری‘ جناب محمداظہر الدین‘ جناب سید عبدالباسط انور‘ جناب ایم این بیگ زاہد‘ ناظم شہر حافظ محمد رشاد الدین نے مرحوم کے سانحہ ارتحال پر تعزیت کر تے ہوئے مرحوم کے انتقال کو ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان قرار دیا۔ ساتھ ہی مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی۔ مرحوم پروفیسر محمد خالد مبشر الظفر سکریٹری شعبہ ایچ آر ڈی حلقہ تلنگانہ کے والد تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ 28 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز فجر ا سلامک سنٹر ٹولی چوکی میں ادا کی گئی۔ لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور چھ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے مو بائیل نمبر 9866685248ربط کیا جاسکتا ہے۔
پریس سکریٹری
Read More