پریس نوٹ

 
معاشرے سے برائیوں کے سد باب کے پیش نظر گرلز اسلامک آرگنائزیشن تلنگانہ کی جانب سے چودہ روزہ ریاست گیر مہم”نہی عن المنکر”(برائی مٹاو مہم) چلائی جارہے۔ اس ضمن میں ایک راؤنڈ ٹیبل میٹ اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ چھتہ بازار حیدرآباد پر منعقد ہوئی۔اس اجلاس میں مختلف خواتین تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی رو ک  تھام کے لئے سبھی کو مل کراقدامات کرنے پرزور دیا۔ بہن رمیسہ فاطمہ ریاستی صدر، جی آئی او تلنگانہ اور بہن ام مہیمن صائمہ،جنرل سکریٹری جی آئی او تلنگانہ نے معاشرے سے برائیوں سے کے ازالہ اور نیکیوں کے فروغ کے ضمن میں جی آئی او کی کوششوں کو پیش کیا،اسکے علاوہ مہم کے اغراض و مقاصدبھی پیش کئے۔تمام شرکا نے  اس مہم کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔اور ہر طرح کے تعاون کا پیشکش کیا۔اس اہم اجلاس کو مختلف مکاتب فکر،تنظیموں اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی ذمہ دارخواتین نے مخاطب کیا۔محترمہ آسیہ تسنیم، ریاستی ناظمہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ، محترمہ عقیلہ خموشی صدر تنظم بنت حرم، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ،ایڈوکیٹ جلیسا یاسین، تفہیم الشرعیہ کمیٹی،ایڈووکیٹ قدوسہ، تفہیم الشرعیہ کمیٹی، محترمہ ا م عمارہ عالیہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن، محترمہ عظیمہ تبسم، انڈرسٹانڈ قرآن اکیڈمی،  محترمہ ہمیرا،سوشیو ریفارم سوسائٹی، محترمہ مبین فاطمہ، فاطمہ اولڈ ایج ہوم، محترمہ نورجہاں، ہیلپ حیدرآباد،محترمہ اسماء زرزری، معاون ناظمہ،عرشیہ مدثر شعبہ خواتین، بہن منزہ،بہن سارہ، زونل ایڈوائزری کونسل ممبرز جی آئی او تلنگانہ و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔