اکاونٹنگ سوفٹ وئر “ٹیالی”( Tally) کی تربیت کا مختصر مدتی پروگرام
شعبہ ایچ آرڈی جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ کیجانب سے اکاونٹنٹ حضرات کے پیشہ وارانہ ارتقاء(پرفیشنل ڈیولپمنٹ) کے لئے اکاونٹنگ سوفٹ وئر “ٹیالی”( Transactions Allowed in a Linear Line Yards. Tally) کی تربیت کا ایک مختصر مدتی پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کے لئے کامرس میں کم از کم گرائجویٹ ہونا ضروری ہے۔
ٹیالی (Tally) ایک اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر ہے جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے معاملات میں حساب کتاب کرنے میں بہت کارآمد ہے۔ اس سافٹ ویئر کا استعمال کرکے بینکنگ ، آڈٹ اور اکاؤنٹنگ کے تمام کام کئے جاسکتے ہیں۔ ٹیالی کی اکاؤنٹنگ کی خصوصیات آپ کو لین دین کو فوری اور آسانی سے محفوظ یا ریکارڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔اس کورس میں واؤچرز ، ماسٹرز بنانے اور رپورٹس تیار کرکے ضروری لین دین ریکارڈ کس طرح کیا جاتا ہے سکھایا جائے گا۔ اس سے آپ کو اکاؤنٹنگ کے تمام بڑے کاموں کا انتظام کرنے میں مدد ملتی ہے۔ایک ہفتہ کے اس مختصر مدتی ٹیلی میں جن تصورات یا ماڈیولزکو سکھایا جائے گا وہ درج ذیل ہیں۔اکاؤنٹنگ کے بنیادی اصول،ٹیالی کا تعارف، ٹیالی میں کمپنی بنانے اور اکاؤنٹنگ کھولنے کے معنی، لیجر اکاؤنٹ کھولنا اور واؤچر بنانا، کسی کمپنی یا تنظیم کی تفصیل میں ترمیم کرنے کا طریقہ، کسی کمپنی یا تنظیم کی خصوصیات کو کیسے مرتب کریں؟، لاگت کے زمرے اور لاگت کے مرکز کا انتخاب، گودام کیسے بنائیں اور انوینٹری کو کیسے برقرار رکھیں؟، قیمت کی فہرست اور بجٹ کیسے طے کریں؟، ایف 11 اور ایف 12 کا مختصر تعارف، اکاؤنٹنگ سے نفع اور نقصان کی بیلنس شیٹ کیسے تیار کی جائے؟، VAT کا تعارف، VAT کا حساب کتاب، ٹی ڈی ایس کا تعارف، ٹی ڈی ایس کا حساب کتاب وغیرہ۔
یہ کورس جماعت اسلامی ہند تلنگانہ اور اس کی ذیلی تنظیموں یا منسلکہ سوسائٹیوں، ٹرسٹوں اور اداروں کےریاستی،ضلعی، مقامی دفاتر میں کام کررہے اکاونٹنٹس، آڈیٹرس ، بجٹ تیار کرنے والے افراد کے لئے خاص طور سے تیار کیا گیا ہے۔لیکن اس کورس سے دلچسپی رکھنے والے دیگر عام کامرس گرائجویٹس بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔4 ہفتوں اور 25 کلاسوں پر مشمل اس کورس کی ہر کلاس دیڑھ گھنٹہ پر مشتمل ہوگی جو زوم پر آن لائین منعقد ہوگی۔اس کورس کی فیس ایک ہزار روپے (Rs.1000/-) مقرر ہے جس کو رجسٹریشن سے قبل ادا کرنا ہوگا اور رجسٹریشن کے وقت آپ کی جانب سے ادا شدہ رقم کی رسید کا اسکرین شارٹ فارم میں اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ ۔اگر بعض افراد کے لئے رجسٹریشن فیس کا ادا کرنا مشکل ہو تو متعلقہ بیت المال سے اس کی ادائیگی کردی جائے۔لیکن سبھی اکاونٹس سے متعلق ذمہ داران کی شرکت اور استفادہ کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی جماعتی سرگرمی یا ذاتی مصروفیت کو کلاس میں عدم حاضری کی وجہ نہ بنائیں او رمکمل کورس میں پوری تندہی، توجہ اور یکسوئی کے ساتھ شرکت فرمائیں۔کلاسوں کا آغاز یکم/جنوری 2021 ء سے ہوگا اس لئےجلد از جلد رجسٹریشن مکمل کرلیں۔
مزید تفصیلات کے لئے جناب فرحان محمد خان صاحب ،کورس کورڈی نیٹر ایچ آرڈی سے (8142619391) پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو،جزاک اللہ،