پریس نوٹ

جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی کاز کی حمایت میں بروز چہارشنبہ 12؍ جون کو 7 بجے شام نمائش میدان نامپلی پر ایک جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نائب امیر جماعت اسلامی ہند ‘مولانا عبدالقوی صاحب ناظم مدرسہ اشرف العلوم حیدرآباد،مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ ، تلنگانہ، مولانا خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ افضل بیابانی قاضی پیٹ ، مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم،
ڈاکٹر خالد مبشر الظفر صاحب امیر حلقہ’ جناب محمد اظہر الدین اور جناب محمد رشاد الدین معاون امرائے حلقہ جماعت اسلامی ہند،
مولانا عبدالفتاح عادل سبیلی ‘ مولانا عقیل انصاری صاحب ‘ صدر صوفی کونسل تلنگانہ کے خطابات ہوں گے۔

جناب عبدالمجید شعیب معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ، تلنگانہ نے عوام الناس خصوصاً نوجوانان حیدرآباد سے اپیل کی ہیکہ وہ جوق درجوق اس جلسہ میں شرکت کے ذریعہ مظلوم فلسطینی عوام سے اپنی جذباتی وابستگی، دینی حمیت اور ملی بیداری کا ثبوت دیں اور اسرائیل کے سفاکانہ مظالم کے خلاف آواز بلند کریں ۔ خواتین کے لیے علیحدہ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

Read More

سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے

سماج میں نفرت کا زہر گھولنے کی مذموم کوشش۔ امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ کا بیان
حیدرآباد: ( پریس نوٹ ) فلم ’دا کشمیر فائلز‘ ، ’کیرلا اسٹوری‘ ، ’بہتتر حوریں‘ اور’رضاکار‘ کے بعد اب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک اور پروپگنڈا فلم ’ہم دو ہمارے بارہ‘ 7 جون کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کے ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلم بھارت کے تکثیری سماج میں مسلمانوں کی امیج کو خراب کرنے اور اسلام کو بدنام کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے جس کی ریلیز پر روک لگانا ضروری ہے۔ ڈاکٹر خالد مبشرالظفر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ نے میڈیا کے لیے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ فلم کے مرکزی خیال کو پیش کرنے کے لیے سورہ بقرہ کی آیت نمبر 223 کو استعمال کرتے ہوئے اس کا غلط مطلب نکالا گیا ہے ۔ اس آیت میں کہا گیا کہ ’’ تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں تمہیں اختیار ہے جس طرح چاہو اپنی کھیتی میں جاؤ مگر اپنے مستقبل کی فکر کرو اور اللہ کی ناراضگی سے بچو جان رکھو کہ اللہ سے تمہیں ایک دن ملنا ہے‘‘۔ یہاں عورتوں کو کھیتیوں سے تشبیہ دے کر نکاح کے پاکیزہ مقصد کو بڑی جامعیت کے ساتھ بیان کردیا گیا ہے۔ اس آیت میں مردوں کے لیے ہدایت ہے کہ وہ اپنی بیویوں کے معاملہ میں اللہ سے ڈریں کیونکہ اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تمہارا حساب لے گا۔یہ آیت ہمارے سماج میں سرایت کرنے والی ایک بدترین برائی ’لیو ان ریلیشن شپ‘ پر بھی قدغن لگاتی ہے۔ اس کا ایک بہترین مفہوم یہ ہے کہ انسان اپنی کھیتی کے لیے محنت کرتا ہے، زمین کو زرخیزبناتا ہے، کھاد پانی دیتا ہے اور دن رات نگہداشت کرتا ہے تاکہ کھیتی اچھی ہو، اسی طرح عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں،ان کی نگہداشت اچھی طرح کرو کیونکہ ان سے تمہاری نسلیں چلتی ہیں۔ڈاکٹر خالد مبشرالظفر نے سنسر بورڈ آف انڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فلم کی ریلیز پرروک لگائے کیونکہ یہ نہ صرف اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کا زہرگھولنے والی ہے بلکہ بھارتی سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے بھی سخت نقصان دہ ہے۔ انہوں نے مسلم دانشوروں ، قائدین اور عوام سے بھی اپیل کی وہ خط لکھ کر سنسر بورڈ آف انڈیا کے پاس اپنا احتجاج درج کروائیں ۔امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ نے سوشل میڈیا پر فعال رہنے والے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اس فلم کے ذریعہ اسلام مخالف پروپگنڈے کا خاموشی سے مشاہدہ کرنے کے بجائے ان نکات کے ذریعہ اپنا موقف پیش کریں:
۱۔اسلام عورتوں کے ساتھ ناانصافی کی اجازت نہیں دیتا۔ سورہ البقرہ آیت 228 میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے : ’’ان عورتوں کے لیے بھی معروف طریقے پر وہی حقوق ہیں جیسے مردوں کے لیے ہیں‘‘۔ درحقیقت اسلام نے خواتین کو وقار وحقوق عطا کیے ہیں۔ چناں چہ وراثت میں ان کا حصہ مقرر ہے اور انہیں اپنے شوہروں سے خلع لینے کا بھی حق ہے۔
۲۔ فلم ’ہم دو ہمارے بارہ‘ میں قرآن کی آیت کی غلط اور گمراہ کن تعبیر بیان کی گئی ہے جو ناقابل قبول ہے۔
۳۔ یہ فلم کوئی عام فنکارانہ کوشش نہیں ہے بلکہ من گھڑت اور جعلی بیانیے پر مبنی ہے جو ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلاتی ہے اور ایک مخصوص سیاسی ایجنڈے کو پورا کرتی ہے۔
۴۔ ایک عام متوسط ہندوستانی مسلمان 12 بچے پیدا نہیں کرتا۔ مسلم خاندانوں میں تولید اسی طبقاتی طرز پر ہے جو ملک کی دیگر کمیونٹیوں میں ہے۔

Read More

اسلامک سنٹر سدی پیٹ میں عید ملاپ پروگرام کا انعقاد

ڈاکٹر خالد مبشرالظفر صاحب امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے کی صدارت میں سدی پیٹ اسلامک سنٹر پر عید ملاپ پروگرام کا انعقاد عمل آیا. ڈاکٹر خالد مبشرالظفر صاحب امیرحلقہ نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فسطائی طاقتوں کو شکست دے کر اپنے ملک کی سالمیت کا تحفظ کرنا ہوگا، آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر غوث الرحمان صاحب رکن جماعت کورٹلہ نے تلگو زبان میں رمضان، قرآن، توحید اور عیدالفطر کا پیغام پیش کیا۔ برادران وطن نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ان کی زندگی میں شرکت کئے ہوئے اہم پروگرامس میں سے ایک ہے، انہوں نے وعدہ کیا کہ اس طرح کے ہر پروگرام میں وہ لازماً شرکت کریں گے۔ اس موقع پر برادران وطن کو قرآن مجید کے تلگو تراجم اور گیٹورائی کے خصوصی شمارے تحفتاً پیش کئے گئے۔ شیرخورمہ سے تمام شرکاء کی ضیافت کی گئی. نعیم الدین احمد سکریٹری توسیع کے علاؤہ اامیر مقامی و ناظم ضلع بھی موجود تھے۔

Read More

Affordable Hospitals: A Beacon of Compassion and Care

All India President Jamaat-e-Islami Hind Syed Sadathullah Hussaini Inaugurated Muslim General Hospital at Toli chowki.

In his speech President JIH said affordable hospitals play a pivotal role in providing healthcare services to those in need, embodying the spirit of compassion and altruism. These institutions operate with a primary focus on serving the undeserved, often in economically disadvantaged communities.

1. Mission and Purpose:
Affordable hospitals are distinguished by their commitment to a mission that prioritizes the well-being of the community over profit. Their purpose is rooted in the belief that access to quality healthcare is a fundamental right, irrespective of financial constraints. This mission is reflected in their services, outreach programs, and community engagement initiatives.

2. Accessibility and Affordability:
One of the defining features of affordable hospitals is their dedication to providing affordable and accessible healthcare. Many of these institutions offer subsidized services to those unable to afford medical care. This commitment helps bridge the gap in healthcare disparities and ensures that everyone, regardless of their financial situation, can receive essential medical attention.

3. Community Outreach:
Affordable hospitals extend their impact beyond the confines of their facilities through community outreach programs. These initiatives may include health camps, educational workshops, and preventive care campaigns. By actively engaging with the community, these hospitals aim to promote health awareness and empower individuals to take charge of their well-being.

Dr. Khalid Mubbasir uz Zafer State President JIH Telangana and Vice President JIH Telangana Mohammad Azhar Uddin, Vice President JIH Telangana Mohammed Rashad uddin, city president Dr. Mubbasir Ahmed and other dignitaries also present.

Read More