ادیب اور شعراء کی پذیرائی میں کمی قابل تشویش۔

ادارہ ادب اسلامی ہند شہر حیدرآباد کاسالانہ مشاعرے سے امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ڈاکٹرمحمدخالدمبشرالظفرکا خطاب

ادارہ ادب اسلامی شہر حیدرآباد کاسالانہ مشاعرہ و قمر رضاؒایوارڈ فنکشن کا کل شب اردو گھر مغل پورہ میں انعقاد عمل میں آیا۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ ڈاکٹرمحمد خالد مبشر الظفرنے مشاعرہ کی صدارت کی۔ کنونیر اجلاس و مشاعرہ ظفرؔ فاروقی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور اجلاس و مشاعرے کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔ممتاز شاعر و صحافی سعداللہ خان سبیل نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دئے۔ سکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ابوالکرم مشتااطہر،صدر ادارہ ادب اسلامی مہاراشٹرا ڈاکٹر مقبول احمد مقبول,کہنہ مشق شاعر ادیب و صحافی ڈ اکٹر محسن جلگانوی، سکریٹری ادارہ ادب اسلامی جنوبی معین احمرنے بحثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر محمدخالد مبشر الظفر، امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ شاعری میں جہاں تلوار کی کاٹ ہوتی ہے وہیں پھولوں کی نرمی بھی ہوتی ہے۔زبان اور ادب کا تعلق حادثات زمانہ سے ہے۔ ادب اور اسلام ایک بڑا موضوع ہے۔ اس موضوع پر جتنا بھی کام کیا جائے کم ہے۔انہوں یہ بھی کہا کہ ادارہ ادب اسلامی ہندسے وابستہ شعراء اسلامی شعار کو شعری قالب میں ڈھال کر پیش کرنے کاکام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھاکہ ادب ایک ایسا ذریعہ ہے جس کو بروئے کار لاکر عدم تشدد کے ذریعہ انقلاب برپا کیا جاسکتاہے۔شاعر اشاروں اور کنایوں میں اپنی  مافی الضمیرکواداکرتاہے اورشاعربالواسطہ سماج میں تبدیلی لاسکتا ہے۔آج کا دور نعروں اور سلوگن کادور ہے۔ کبھی کبھی ایک مصرعہ بھی مقبولیت حاصل کرلیتا ہے۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام ادب اور تحریک پر ایک مکمل بین الاقوامی سیمنار منعقد کیا جائیگا۔ ادیب اور شعراء کی پذیرائی میں ہورہی کمی پر امیرحلقہ جماعت اسلامی ہندتلنگانہ ڈاکٹر خالد ظفر نے تاسف کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ جوہرنایاب جوہم میں نہیں رہے انکا اعتراف پوری ملت کوکرنا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ادب اسلامی ہندکو ایک مثالی تنظیم بنایا جائے گا۔ اور نئے شعراء کو مہمان بنایا جائے اور قدیم شعراء کومیزبانی کرنی ہوگی۔جس سے نئے شعراء کی حوصلہ افزائی ہوگی۔جدید ٹیکنالوجی سے نئے شعراء کو جوڑنا بھی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ اس سالانہ مشاعرہ میں ڈاکٹر مقبول احمد مقبول کو ان کی دیرینہ ادبی خدمات پر قمر رضاؒ ایوارڈ سے بھی نواز گیا۔سپاس نامہ مومینٹو اور شالپوشی کے ذریعہ ان کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ مشاعرہ میں رفیق جگر معالیاچلپوری،سعداللہ خان سبیل،کوکب ذکی،ڈاکٹرطیب پاشاہ قادری،ابونبیل،شکیل حیدر کانپوری،رفیع اللہ رفیع،طنز و مزاح کے ممتاز شاعرلطیف الدین لطیف،ڈاکٹرمقبول احمد مقبول،طاہر گلشن آبادی،ظفر فاروقی، ڈاکٹر محسن جلگانوی نے اپنا بہترین کلام پیش کرکے داد و تحسین حاصل کیا۔اس موقع پر باذوق سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Read More

اسلامک سنٹر سدی پیٹ میں عید ملاپ پروگرام کا انعقاد

ڈاکٹر خالد مبشرالظفر صاحب امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے کی صدارت میں سدی پیٹ اسلامک سنٹر پر عید ملاپ پروگرام کا انعقاد عمل آیا. ڈاکٹر خالد مبشرالظفر صاحب امیرحلقہ نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فسطائی طاقتوں کو شکست دے کر اپنے ملک کی سالمیت کا تحفظ کرنا ہوگا، آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر غوث الرحمان صاحب رکن جماعت کورٹلہ نے تلگو زبان میں رمضان، قرآن، توحید اور عیدالفطر کا پیغام پیش کیا۔ برادران وطن نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ان کی زندگی میں شرکت کئے ہوئے اہم پروگرامس میں سے ایک ہے، انہوں نے وعدہ کیا کہ اس طرح کے ہر پروگرام میں وہ لازماً شرکت کریں گے۔ اس موقع پر برادران وطن کو قرآن مجید کے تلگو تراجم اور گیٹورائی کے خصوصی شمارے تحفتاً پیش کئے گئے۔ شیرخورمہ سے تمام شرکاء کی ضیافت کی گئی. نعیم الدین احمد سکریٹری توسیع کے علاؤہ اامیر مقامی و ناظم ضلع بھی موجود تھے۔

Read More

چار روزہ تربیہ گاہ کا انعقا

جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی جانب سے امراء مقامی و نظماء ضلع کے لیے چار روزہ تربیہ گاہ کا انعقاد کیا گیا، اس تربیہ گاہ میں مرکزی و ریاستی ذمہ داران کے مختلف موضوعات پر لیکچرز و ورکشاپ منعقد ہوئے، پہلے روز ایس امین الحسن نائب امیر جماعت اسلامی ہند نے تزکیہ کا قرآنی تصور پر پاؤر پائنٹ پریزنٹیشن پیش کیا۔

عبد المجید شعیب معاون امیر حلقہ نے ریاست کے مختلف طبقات کا تعارف اور ان کی سماجی حیثیت سے متعلق گفتگو پیش کی اور ان طبقات سے ہمیں کس طرح تعلقات کو استوار کرنا چاہیے، انھیں جس طرح اپنے قریب کرنا چاہیےاس پر سیر حاصل گفتگو کی، مظلوم طبقات سے معاہدانہ تعلقات استوار کریں، بڑے پیمانے پر خدمت کی جانی چاہیے۔ڈاکٹر فہیم الدین احمد رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند نے ہندوستانی سماج اور اس کے سیاسی موحول پر گفتگو کی۔
ٹی عارف علی صاحب قیم جماعت نے کیڈر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کو کیسے بامقصد بنایا جاسکتا ہے، وہ کیا اصول ہیں جس کو اپنا کر اپنی زندگی کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے، ان سارے اصولوں کو اپنایا جانا چاہیے، اپنی زندگی کو نافع بنانے کی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر تربیہ گاہ عبد الرقیب لطیفی نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد جماعت کے کیڈر کو مختلف میدانوں میں ماہر بنانا اور میدان عمل میں پیش آنے والے مسائل و چیلنجوں کو حل کرنے کے قابل بنانا ہے، یہ میقات رواں کا پہلا کیمپ تھا، ان شاءاللہ آئندہ دنوں میں بھی اس طرح کے کیمپ منعقد کئے جاتے رہیں گے۔

Read More

ایک روزہ شعور بیداری اجلاس

جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے ایک روزہ کیڈر میٹ منعقد کی گئی، کیڈر میٹ کو مخاطب کرتے ہوئے امیر حلقہ ڈاکٹر خالد مبشر الظفر صاحب نے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات ملک کی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات ہیں، ایک طرف بی جے پی ملک میں نفرت و مذہبی منافرت کے ذریعے فسطائیت کو نافذ کرنا چاہتی ہے اور ملک کے دستور کو بدلنا چاہتی یے تو دوسری طرف سیکولر پارٹیاں ملک کے سماجی ڈھانچے اور سیکولر کردار کو مضبوط کرنا چاہتی ہیں، اسی لیے آنے والے انتخابات ملک کو ایک نئے رخ پر لے جانے والے ہیں۔ ایسے موقع پر ہمیں اچھی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے فسطائی طاقتوں کو کچلنے کی کوششیں کرنی چاہیے۔
عبد المجید شعیب صاحب معاون امیر حلقہ و کنوینر سیاسی کمیٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات ملک کے سیاسی مستقبل کو طے کرنے والے ہیں، کیوں کہ یہ انتخابات ملک کے سیاسی، سماجی، معاشی و معاشرتی کیفیت پر اثرات مرتب کریں گے۔ آنے والے چیلنجیز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے اندر قوت عمل کی کمی محسوس ہوتی ہے، یہ اجلاس اپنے اندر عملی طور پر کام کرنے اور اپنے آپ کو عملی طور پر تیار کرنے کے لیے رکھا گیا۔ ترجیح بنیادوں پر ہمارے کرنے کے کام یہ ہیں کہ ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج کروایا جائے، رائے دہی کے تناسب کو بڑھانے کی کوشش کی جائے، غیر مسلم بھائیوں سے اپنے تعلقات بڑھائے جائیں، با اثر افراد سے روابط بڑھائے جائیں، وظیفہ یاب افراد کی صلاحیتوں سے بھی استفادہ کیا جائے، ہر اسمبلی حلقے میں کم از کم چالیس نوجوانوں کو سیاسی کام کرنے کے لیے تیار کیا جائے، اس طرح ایک پارلیمانی حلقہ میں تین سو نوجوان ہمہ وقت کام کرنے کے لیے تیار رہیں۔
عبد الرحمن داؤدی صاحب رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے پولرزیشن سے بچانے کے تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ جذباتی باتوں میں الجھ کر رد عمل ظاہر کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
صادق احمد صاحب رکن شوریٰ نے کہا کہ ہر مقام پر ایک سیکولر جمہوری فورم کا قیام ہونا چاہیے اور اس فورم میں سماج کے ہر طبقے کو شامل کیا جانا چاہیے۔
اس موقع پر کرن ویسا بھارت جوڑو مہم کے رکن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طبقہ کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہیے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انصاف قائم کریں، ہمیں چاہیے کہ ہم مختلف طبقات کو ساتھ لے کر کام کریں۔ بی جے پی ملک کو ہندو راشٹر بنانا چاہتے ہیں، اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک کے سیکولر کردار کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

اجلاس میں اضلاع و شہر سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ارکان و منتخب کارکنان شریک تھے۔

 

Read More

مولانا شفیع مسعودی کی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ سے دفتر حلقہ لکڑک کوٹ پر خیر سگالی ملاقات۔

سرپور حلقے اسمبلی سے بی یس پی امیدوار ڈاکٹر آر ایس پروین کمار نے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی جانب سے ان کی تائید کرنے پر اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے اپنے ایک وفد کو آج دفتر حلقہ پر روانہ کیا اور امیر حلقہ ڈاکٹر خالد مبشر الظفر کو تہنیت پیش کی۔

Read More