نائب امیر جماعت جناب سلیم صاحب کے ساتھ سدبھاوانا کے ذمہ داران کا مشاورتی اجلاس۔
لکڑ کوٹ، پرانی حویلی پر اضلاع تلنگانہ کے سدبھاوانا منچ کے ارکان عاملہ اجلاس نائب امیر جماعت اسلامی ہند کی نگرانی میں منعقد ہوا، اس موقع پر ریاست کے مختلف پر سدبھاوانا منچ کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
سدبھاوانا منچ کی سرگرمیاں برادران وطن کے اشتراک سے منعقد کی جاتی ہیں، ریاست کے مختلف مقامات پر اینٹی ڈرگ” سے نو ٹو ڈرگ” کے نام سے مہم منائی گئی، اسی طرح سے کلین اینڈ گرین، مختلف مذہب کا مشترکہ اجلاس جیسے پروگرام رکھے گیے ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر نائب امیر جماعت نے ریاست میں ہونے والے کاموں کو سراہا اور مزید کاموں کو منظم کرنے اور عوام میں بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوششیں کرنے کی طرف توجہ دلائی، ڈاکٹر عاطف اسماعیل سیکرٹری ملکی امور جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔