جماعت اسلامی ہند کی رجوع اِلیٰ القرآن مہم‘مسجد عزیزیہ میں خطاب عام کا انعقاد

مولانا محمد جعفر نائب امیر جماعت‘ مولانا حامد محمدخان‘ جناب ایم۔این۔بیگ زاہد و دیگر کا خطاب

ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی کی کتابوں کا رسمِ اجراء


جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام ملک گیر سطح پر رجوع اِلیٰ القرآن مہم‘ /14 تا /23 اکٹوبر 2022 منائی جارہی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ مسلمان‘ قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط کریں۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم پر خطاب عام کا انعقاد عمل میں آیا۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے پروگرام کی صدارت کی۔ دہلی سے تشریف لائے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی ہندمولانا محمد جعفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کی ترقی و تنزل قرآن مجید سے وابستہ ہے اگر ہم قرآن مجید کو مضبوطی سے تھام لینگے اور اس کے احکامات پر عمل کرینگے تو ضرور بہ ضرور دونوں جہانوں میں سرخرو ہونگے اور عز ت و عظمت پائینگے۔ مولانا محمد جعفر نے کہا کہ موجود دور میں مسلمانوں کی بڑی تعداد قرآن مجید کو پڑھنے سے بھی قاصر ہے۔ ہم اس مہم کے دوران عزم کریں کہ قرآن مجید کی تلاوت کو ہم اپنا روز مرہ کا معمول بنا لینگے‘ اس کی آیتوں پر غور و فکر کرینگے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے والے بنیں گے۔ اپنے صدارتی خطاب میں امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ قرآن وہ کلام ہے جو چیلنج بن کر دنیا میں آیا ہے۔آج تک بھی اس چیلنج کا جواب کوئی نہیں دے سکا۔ مولانا نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں کہا کہ مسلمانوں نے اس قرآن کو صرف کتابِ ثواب سمجھا۔ جبکہ اس کتاب کا اصل مقصد ہدایت ہے اور یہ کتابِ ہدایت ہے‘ اُنہوں نے کہا کہ بغیر سمجھے قرآن پڑھنے سے بھی ثواب حاصل ہو تاہے لیکن اس کتاب کو نازل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ انسانوں کو خبر دار کرتا ہے کہ غلط کام کرنے اور غلط راستوں پر چلنے کا انجام کیا ہوگا۔ جناب مرزانذیر اللہ بیگ زاہد‘ سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ و کنوینر مہم تلنگانہ نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اس وقت دنیا میں مسلمانوں کے پستی و زوال کا سبب قرآن سے دوری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم قرآن مجید سے مانوس ہوں اِسے اپنے رب کا پیغام سمجھ کر پڑھیں۔ ہماری ہر صبح کا آغاز تلاوت قرآن سے ہو۔ ناظم شہر حافظ محمد رشاد الدین نے اس موقع پرمخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ ہم اس کے قانون کو دنیا پر نافذ کرنے کی کوشش کریں۔ یہ اُسی وقت ممکن ہے جب ہم خود پہلے قرآن مجید کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں۔ اس موقع پررکن جماعت اسلامی ہند خیریت آباد،ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی کی تالیف کردہ دو کتابیں ”محمد رسول اللہ ﷺ‘ حیات‘ سیرت اور ارشادات“ اور ”مولانا مودودیؒ شخصیت اور فکر“ کا رسم اجراء نائب امیر جماعت اسلامی ہند مولانا محمد جعفر کے ہاتھوں انجام پایا۔ خطاب عام کا آغاز حافظ مصعب مدنی کی تلاوت ِ کلام پاک سے ہوا‘ حافظ محمد مبین الدین نے ترانہ پیش کیا۔ انجینئر مرزا اعظم علی بیگ سٹی سکریٹری نے پروگرام کی نظامت کی۔ جناب علی احمد صابر صاحب امیر مقامی نامپلی نے کلمات تشکر پیش کیے اور اُن ہی کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Read More

مہم ’رجوع الی القرآن : 17′ اکتوبر، بروز پیر بعد نماز مغرب مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم پر جماعت اسلامی ھند حیدرآباد کا خطاب عام

نائب امیرجماعت اسلامی ہند مولانا محمدجعفر مخاطب فرمائیں گے ، عامۃ المسلمین سے شرکت کی اپیل

انجینئرمرزا اعظم علی بیگ سٹی سکریٹری جماعت اسلامی ہند عظیم ترحیدرآباد کی اطلاع کے بموجب جماعت اسلامی ہندکی جانب سے ملک گیر سطح پر 14تا23/اکٹوبر2022؁ء رجوع الی القرآن مہم منائی جارہی ہے۔ اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ ہر مسلمان کا قرآن سے رشتہ مضبوط ہو۔جماعت اسلامی ہند چاہتی ہے کہ اس مہم کے ذریعہ قرآن مجید کے پیغام کو عام کیاجائے ہرمحلہ وبستی میں درس قرآن کا سلسلہ شروع ہو۔اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کا انتظام کیاجائے۔ اس کے علاوہ برادران وطن تک قرآن کا پیغام پہنچایاجائے۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند عظیم ترحیدرآباد کی جانب سے 17/اکٹوبر2022؁ء برو ز پیر بعدنمازِ مغرب مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم حیدرآباد پر خطاب عام کاانعقاد کیاجارہا ہے۔ مہمان خصوصی مولانا محمدجعفرنائب امیرجماعت اسلامی ہندکاخطاب ہوگا۔جناب ایم.این.بیگ زاہد، سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ حلقہ تلنگانہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ امیرحلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان پروگرام کی صدارت فرمائیں گے۔ناظم شہرحافظ محمدرشادالدین نے عامۃ المسلمین سے کثیرتعدادمیں شرکت واستفادہ کی اپیل کی ہے۔خواتین کے لیے نشست کا علیحدہ انتظام رہے گا۔

Read More

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے بیانات کے ذریعہ حالات کو مکدر کرنے نا پاک و منصوبہ بند سازش

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے بیانات کے ذریعہ حالات کو مکدر کرنے نا پاک و منصوبہ بند سازش
حکومت اور انتظامیہ فتنہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے: ناظم ِ شہر حافظ محمد رشاد الدین

ناظم ِ شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد حافظ محمدرشاد الدین نے اپنے صحافتی بیان میں گوشہ محل رکن اسمبلی کی جانب سے شان ِ رسالت ﷺ میں گستاخانہ کلمات کے ذریعہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شدید مذمت کا اظہار کیا۔ناظم ِ شہر نے کہا کہ اس طرح کے بیانات کے ذریعہ حالات کو مکدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان شان ِ رسالت ﷺ میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرسکتے۔ اُنہوں نے مزیدکہا نے کچھ روز قبل ہی زعفرانی پارٹی کے مرکزی ترجمان کی جانب سے متنازعہ بیان اور اب حیدرآباد کے رکن اسمبلی جو ہمیشہ سے ہی اس طرح کے بیانات کے ذریعہ مذہبی منافرت پھیلاتا رہا ہے کا یہ بیان زعفرانی پارٹی کی منصوبہ بند سازش کا حصہ معلوم ہو تاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے رکن اسمبلی کو وقتی طور پر معطل کیا گیا ہے جبکہ فوری برخواست کیا جانا چاہیے تھا جو اس بات کو ظاہر کر تا ہے کہ یہ رسمی کاروائی کا حصہ ہے۔ اُنہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس واقعہ کا سخت نوٹ لیں اور اَمن و اَمان کی برقراری کے لئے غیر سماجی عناصر پر گہری نظر رکھیں تا کہ فرقہ پرست عناصر کو فتنہ پھیلانے کا موقع نہ مل سکے۔

 

Read More

Madarsa-e-Faizul Quran & School (Al-Khair Society Yaqutpura) Flag Hoisting

الخیرسوسائٹی یاقوت پورہ کے زیر اہتمام سنگارینی کالونی چمپاپیٹ پرمدرسہ فیض القرآن اینڈ اسکول میں یوم آزادی ہندکے موقع پر پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اس موقع پرطلباء وطالبات نے تعلیمی وثقافتی مظاہرہ پیش کیا۔شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا قومی ترانہ ئ ہندی”سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا“  بھی پڑھا گیا۔اس موقع پرمولوی قاضی عزیزالدین صابرنے آزادیئ ہند کی تحریک میں مسلمانوں کے کردارپراظہارخیال کرتے ہوئے روشنی ڈالی۔تقریب پرچم کشائی کے موقع پرطلباء واولیائے طلباء کے علاوہ جناب محمدشاہنواز‘پرنسپل مدرسہ فیض القرآن اینڈ اسکول، اساتذہ اورذمہ داران الخیرسوسائٹی یاقوت پورہ بشمول جناب محمدکلیم الدین،جناب سیدمقصود ہاشمی،جناب اسد اللہ بیگ‘ جناب تقی الدین‘جناب سید خلیل،جناب معزالدین،محترمہ تسلیم،محترمہ فاطمہ‘ محترمہ جویریہ،محترمہ نسیم بھی شریک تھے۔مسٹریشودھا،صدرامبیڈکرسوسائٹی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

Read More

برائٹ بگن کی جانب سے دو روزہ بزنس ا یکسپو۔2 کا کامیاب انعقاد

جماعت اسلامی ہندتلنگانہ کے ادارے برائٹ بگن کی جانب سے دو روزہ بزنس ا یکسپو۔2 کا کامیاب انعقاد

امیر حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان کے ہاتھوں افتتاح‘سابق ڈی جی پی ایس انوارالھدیٰ کی شرکت

سینکڑوں نوجوانوں نے استفادہ کیا، صدر برائٹ بگن تلنگانہ ڈاکٹر شیخ محمد عثمان کی جانب سے مندوبین کا خیر مقدم

تجارت کی جانب راغب ہونے علماء و دانشوروں کا نوجوانوں کو مشورہ‘ ماہرین صنعت و تجارت کی جانب سے عملی رہنمائی

جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کے قائم کردہ ادارہ برائٹ بگن کی جانب سے دو روزہ بزنس ایکسپو۔2 کا عظیم الشان پیمانے پر تاج فنکشن پیالیس‘ بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد پر 13‘ 14 ا  گسٹ بروز ہفتہ و اتوار انعقاد عمل میں آیا۔ محترم امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے اس ایکسپوکا افتتاح انجام دیا۔ سابق ڈی جی پی ایس انوارالھدیٰ اور جناب محمد نصیرالدین جنرل سکریٹری جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ‘ جناب عبدالقدیر‘ چیرمین شاہین گروپ افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔ اس دوروزہ عظیم الشان ایکسپو میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ریاست وبیرون ریاست کے کئی مقامات سے دلچسپی رکھنے والے افراد (مردوخواتین) نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر سمینار‘ سمپوزیم‘ مباحثہ اور تقاریر بھی ہوئیں جس سے ماہرین صنعت و تجارت نے اظہار خیال کیا۔ افتتاحی اجلاس کے موقع پرامیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمدخان نے کہا کہ مسلم نوجوان اپنی پوشیدہ تخلیقی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے صنعت و حرفت میں اپنا مقام پیدا کریں اور تجارت کو اپنا نصب العین بنائیں کیونکہ یہ ہماری کھوئی ہوئی میراث ہے۔ وہ دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے خود اپنے اندرخود اعتماد ی و انحصاری پیدا کریں۔ مولانا نے کہا کہ ملازمت کے بجائے کاروبار کو ترجیح دیں۔ جناب ایس اے ھدیٰ سابق ڈی جی پی متحدہ آندھراپردیش نے اس طرح کی کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر برائٹ بگن کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ جناب ڈاکٹر شیخ محمد عثمان صدر برائٹ بگن تلنگانہ نے تمام مندوبین اور مہمانان کا اس دو روزہ ایکسپو میں خیر مقدم کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ چار ماہ قبل بھی حیدرآباد میں بزنس ایکسپو۔1 منعقد کیا گیا تھا جو کافی کامیاب رہااس کے مقابلہ میں ایکسپو۔2 میں عوام نے مزید دلچسپی اورسنجیدگی کے ساتھ اس ایکسپو میں شرکت کی اور اپنے بہترین تاثرات پیش کئے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم نوجوان تجارت کے میدان میں آگے بڑھیں اور محنت و جستجو کے ذریعہ اپنے خوابوں کی دنیا آباد کریں۔ وہ ملک کے وسائل میں اپنا حصہ ادا کریں۔ اس ایکسپو میں سو سے زائد تاجرین نے اسٹالس لگائے اور اپنے کامیاب تجربات شیئر کیے۔ جناب مسعود صہیب‘ جناب محمدکلیم الدین‘جناب سید منیر الدین، جناب میرعبا س علی جناب‘ جناب امیر الدین‘ جناب بابا محی الدین‘ جناب مقصود ہاشمی،جناب عبد القدیر،جناب عبد العظیم ودیگر رفقاء نے انتظامات میں حصہ لیا۔

Read More
  • 1
  • 2