نائب امیرجماعت اسلامی ہند مولانا محمدجعفر مخاطب فرمائیں گے ، عامۃ المسلمین سے شرکت کی اپیل
انجینئرمرزا اعظم علی بیگ سٹی سکریٹری جماعت اسلامی ہند عظیم ترحیدرآباد کی اطلاع کے بموجب جماعت اسلامی ہندکی جانب سے ملک گیر سطح پر 14تا23/اکٹوبر2022ء رجوع الی القرآن مہم منائی جارہی ہے۔ اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ ہر مسلمان کا قرآن سے رشتہ مضبوط ہو۔جماعت اسلامی ہند چاہتی ہے کہ اس مہم کے ذریعہ قرآن مجید کے پیغام کو عام کیاجائے ہرمحلہ وبستی میں درس قرآن کا سلسلہ شروع ہو۔اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کا انتظام کیاجائے۔ اس کے علاوہ برادران وطن تک قرآن کا پیغام پہنچایاجائے۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند عظیم ترحیدرآباد کی جانب سے 17/اکٹوبر2022ء برو ز پیر بعدنمازِ مغرب مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم حیدرآباد پر خطاب عام کاانعقاد کیاجارہا ہے۔ مہمان خصوصی مولانا محمدجعفرنائب امیرجماعت اسلامی ہندکاخطاب ہوگا۔جناب ایم.این.بیگ زاہد، سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ حلقہ تلنگانہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ امیرحلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان پروگرام کی صدارت فرمائیں گے۔ناظم شہرحافظ محمدرشادالدین نے عامۃ المسلمین سے کثیرتعدادمیں شرکت واستفادہ کی اپیل کی ہے۔خواتین کے لیے نشست کا علیحدہ انتظام رہے گا۔