NIA and ED raids against PFI ; “It is a futile attempt to scare Muslims”

Maulana Hamid Muhammad Khan, President – Jamaat-e-Islami Hind Telangana’s strong note.

Maulana Hamid Muhammad Khan President Jamaat-e-Islami Hind Telangana, strongly condemned the raids of NIA and ED against PFI in various places of the state and the country and said that the purpose of allegations is to indirectly install fear in Muslims and lower the morale and courage of the youth. The central government is under the control of fascist elements and is trying to eliminate the voice of righteous people and by targeting democratic institutions, human rights activists and journalists. The government is providing undisclosed patronage to elements and organisations that are not only involved in hatred and violence but are openly promoting terrorism. This attitude of the government has become a challenge to the supremacy of the Constitution of India. Continuously targeting the largest minority in the country, insulting their Holy Personalities, targeting the holy book and mosques and raising new objections against the Muslim Personal Law have became a daily routine. Due to which the largest minority of the country has became a victim of insecurity. While the integrity and development of the country is possible only through peace and brotherhood. Maulana Hamid Muhammad Khan demanded the central government to stop the arrests of innocent people for no reason and not to affect the integrity of democratic institutions. In the end, he questioned the performance of NIA and said that without any evidence, it is creating an atmosphere of fear and terror among the people.

Read More

پاپلر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف این آئی اے اور ای ڈی کے دھاوے مسلمانوں کو خوف زدہ کرنے کی نا کام کوشش ہے

مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کا سخت نوٹ


مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے ریاست اور ملک کے مختلف مقامات پر پی ایف آئی کے خلاف این آئی اے اور ای ڈی کے دھاؤں کی سخت مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ان دھاؤں کا مقصد باالواسطہ طور پر مسلمانوں کو خوف زدہ کر نا اور نوجوانوں کے حوصلوں اور ہمت کو پست کرنا ہے۔ مرکزی حکومت فسطائی عناصر کے نرغے میں ہے اور ملک میں جمہوری اداروں‘ حقوق انسانی کے جہد کاروں اور صحا فیو ں کو نشانہ بناتے ہوئے حق و انصاف کی آواز کو ختم کرنے کے درپہ ہے۔ حکومت ان عناصر اور تنظیموں کی غیر معلنہ سرپرستی کر رہی ہے جو نہ صرف نفرت اور تشدد میں ملوث ہیں بلکہ کھلے عام دہشت گردی کوفروغ دے رہی ہیں۔ حکومت کا یہ رویہ دستور ہند کی بالادستی کے لئے چیلنج بن چکا ہے۔ ملک کی دوسری بڑی اقلیت کو مسلسل نشانہ بنانا ان کی مقدس ہستیوں کے خلاف گستاخی کرنا‘ مقدس کتاب اور مساجد کو نشانہ بنانا اور مسلم پرسنل لا کے خلاف نت نئے اعتراضات کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔ جس کی وجہہ سے ملک کی سب سے بڑی اقلیت عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے۔ جبکہ ملک کی سا لمیت اور ترقی اَمن اور بھائی چارہ سے ہی ممکن ہے۔مولانا حامد محمد خان نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلا وجہہ بے قصور افراد کی گرفتاریوں پر روک لگائے اور جمہوری اداروں کی کارکردگی کو متاثر نہ کرے۔ آخر میں انہوں نے این آئی اے کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ بلا ثبوت کے وہ عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کررہی ہے۔

Read More

مسلمان، نبی کریم ﷺ کی سیرت سے برادرانِ وطن کو واقف کروائیں

نبی کریم ﷺ نے  زائدنکاح ، ریاست اسلامی کے استحکام ، تعلیم و تبلیغ اور مختلف حکمتوں کے پیش نظرکئے

جماعت اسلامی ہند عظیم ترحیدرآباد کے اجتماع سے حافظ محمد رشاد الدین اور جناب اعجاز محی الدین وسیم و دیگر کا خطاب

حالیہ دنوں میں ملک اور شہر حیدرآباد میں نبی کریم ﷺ کی ازدواجی زندگی کے سلسلہ میں جو نامناسب اور گستاخانہ ریمارکس کیے گئے اس سلسلہ میں جہاں ان کی تدارک کی کوششیں ہورہی ہیں وہیں اس بات کی بھی شدید ضرورت ہے کہ مسلمان نبی کریم ﷺ کی سیرت سے مکمل اور اچھی طرح واقف ہوں ۔ اور نبی کریم ﷺ اور اسلام سے متعلق پھیلائی جارہی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور مدلل انداز میں جواب دینے کے قابل بنیں تاکہ عام ذہنوں میں اٹھنے والے اشکالات کو بھی دور کیا جاسکے ۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد کے زیر اہتمام خطیب حضرات، مقررین و مدرسین (مردو خواتین) کے لیے خصوصی تربیتی اجتماع بعنوان نبی کریم ﷺ کی ازدوجی زندگی اور تعّدد ازدواج، اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ چھتہ بازار حیدرآباد پرمنعقد ہو تاکہ اس طرح کےعنوانات کے تحت مستند معلومات فراہم کیے جائیں ۔ اس موقع پرمولانا اعجاز محی الدین وسیم خطیب مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم نے بصیرت افروز خطاب کرتے ہو ئے نبی کریم ﷺ کی تعداد ازدوج کی حکمت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے کثرت ازدوج کا اہم مقصد ریاست مدینہ کا استحکام تھا جو قبائل کے درمیان مضبوط رشتوں کو قائم کئے بغیر نا ممکن تھا ۔ اسی لیے آپ نے مختلف قبائل میں نکاح کے ذریعہ ان کے درمیان اچھے تعلقات قائم کئے جس کا فائدہ اس صورت میں بھی ظاہر ہوا کہ پرانے سے پرانے دشمنوں نے بھی اپنی دشمنی ختم کردی ۔ جناب اعجاز محی الدین وسیم نے ایک ، ایک ام المومنین کا تذکرہ کرتے ہوئے نبی کریم ﷺ کے ان سے نکاح کے پورے پس منظر کو پیش کیا اور بتایا کہ کیسے یہ تمام تعلقات اسلامی حکومت کے استحکام کا ذریعہ بنے ۔ ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد حافظ محمد رشاد الدین نے صدارتی خطاب میں کہا کہ شر پسندوں کا یہ سوال کہ حضور اکرم ﷺ نے اپنی بہو سے نکاح کیا ۔ جب کہ آپ ﷺ کی نرینہ اولاد بلوغت کی عمر سے قبل ہی دنیا سے رخصت ہوچکی تھی تو بہو سے نکاح کا الزام کیسے درست ہوسکتا ہے ۔ دراصل یہ الزام ہی غلط ہے ۔ آپ ﷺ نے منہ بولے بیٹے اور حقیقی بیٹے کے درمیان فرق بتانے کے لیے اور جاہلیت کے اس غلط تصور کا خاتمہ کرنے کے لیے حضرت زینبؓ سے نکاح فرمایا تھا ۔ جناب علی احمد صابر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند نامپلی نے نبی کریم ﷺ کا حضرت عائشہ ؓ سے نکاح کے عنوان پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علم و فضل کی جو وراثت حضرت عائشہ ؓ کے ذریعہ امت کو ملی وہ بے مثال و بے نظیر ہے ۔ جناب محمد رفیع الدین فاروقی (رکن جماعت اسلامی ہند،جوبلی ہلز) نے اپنے خطاب میں کہا کہ شر پسند عناصر منصوبہ بند طریقہ سے شر انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور شریعت میں بے جا مداخلت کرتے ہوئے جہاں طلاق، وراثت کے مسائل کو چھیڑا جارہا ہے وہیں مقدس شخصیات پر حملوں کے ذریعہ اشتعال انگیزی کی جارہی ہے اور حالیہ واقعات اسی کی کڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے زائدنکاح ریاست مدینہ کے استحکام ، معاشرہ کی اصلاح، تعلیم و تبلیغ، نجی زندگی کے معاملات سے واقفیت اور مختلف حکمتوں و فوائد کے پیش نظر کئے تھے ۔ جناب رفیع الدین فاروقی نے کہا کہ کثرت ازدواج قانون فطرت ہے، جبکہ دینِ اسلام نے کثرت ازدواج کی بھی چار پر تحدید کردی ہے ۔ جناب حافظ صلاح الدین (رکنِ جماعت نانل نگر) نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے حضرت زینب ؓ سے نکاح کا مقصد عصبیت ِجاہلیہ کو ختم کرنا اور غلامی کے ماحول کو آزادی کے ماحول میں تبدیل کرنا تھا ۔ پھر اسی طرح اسلامی قوانین کی حفاظت اور نظام وراثت کی حفاظت بھی آپ ﷺ کے پیش نظر تھی ۔ امہات المومنین ؓ نے آپ ﷺ کے خلوت و جلوت کے پہلووں کو نصف انسانیت کے سامنے پیش کیا ۔ اگر آپ ان سے نکاح نہ فرماتے تو دین کا آدھا علم ہماری نظروں سے اوجھل رہتا ۔ مولانا عبدالفتاح عادل سبیلی ،رکن وفاق العلما تلنگانہ نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نبی کریم ﷺ کے ایک سے زائد نکاح کی حکمت سے متعلق اظہار خیال کیا ۔ جناب سید جنید سبحانی نے پروگرام کی نظامت کی ۔ دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔

Read More
jihts-media-orientation-program

جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی جانب سے کیڈر کے لئے میڈیا اور پی آر اورینٹیش پروگرام کا انعقاد

نائب امیر جماعت انجنیئر محمد سلیم ‘ امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان ‘ میڈیا سکریٹری مرکز جناب سید تنویر احمد و دیگر کا خطاب

jihts-media-orientation-program

اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ حیدرآباد پر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی جانب سے کل یومی میڈیا اور پی آر اورینٹیش پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔نائب امیر جماعت اسلامی ہند انجینئر پروفیسر محمد سلیم نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ میڈیا راے عامہ ہموار کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہم میڈیا اور سوشیل میڈیا کے صحیح استعمال کے ذریعہ اسلام کے پیغام کو پھیلانے اور غلط فہمیوں کے ازالہ کا موثر کام انجام دے سکتے ہیں ۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ محدود ذرائع کے ساتھ بھی اپنی بات لوگوں تک پپنچانے کا یہ بہترین ذریعہ ہے ۔ مولانا حافظ رفیق احمد نظامی کے درس قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا ، جناب شہزاد ناصر نے درس حدیث پیش کی ۔ جناب محمد نصیر الدین جنرل سکریٹری حلقہ تلنگانہ نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔جناب سید تنویر احمد مرکزی سکریٹری شعبہ میڈیا نے کہا کہ ہم میڈیا کے زریعہ جماعت کے دیگر شعبہ جات کی سرگرمیوں کو عوام میں بہتر طور سے متعارف کرواسکتے ہیں ‘ جناب لیئق احمد خان عاقل مرکزی معاون سکریٹری شعبہ رابطہ عامہ نے رابطہ عامہ کے عنوان پر پاور پوائنٹ پریزینٹیشن پیش کیا۔جناب محمد اظہر الدین سکریٹری شعبہ رابطہ عامہ حلقہ تلنگانہ، جناب سید فخر الدین علی احمد میڈیا سکریٹری شعبہ میڈیا حلقہ تلنگانہ، جناب مشتاق اطہر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا ۔مہمان مقرر مسٹر گوتم نے سوشیل میڈیا پر فیک نیوز کو کیسے جانچیں اس عنوان پر لیکچر پیش کیا ۔ جناب محمد حسام الدین متین ، میڈیا کوآرڈینیٹر اور جناب انس رضوی نے پروگرام کی نظامت کی۔

Read More

اسلامک سنٹر (دفتر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ)، لکڑ کوٹ حیدرآباد پر صحافیوں کا اجلاس

نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر انجنیئر محمد سلیم ‘ امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان اور صحافیوں کا اظہار خیال

شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اردو تلگو انگریزی اور ہندی زبان کے صحافیوں کا گیٹ ٹوگیدر پروگرام دفتر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ حیدرآباد پر منعقد ہوا۔اس موقع پر ملک کے موجودہ حالات اور اقلیتوں بالخصوص مسلم امہ سے متعلق مسائل پر سنجیدگی سے غور و خوص کیا گیا ۔

نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر انجنیئر محمد سلیم نے اپنے افتتاحی خطاب میں حالات حاضرہ اور ہماری زمہ داریاں کے عنوان پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے پیشہ کا دیانت دارانہ حق ادا کریں اور انصاف کی آواز بنیں۔ اس سے قبل امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان نے تمام صحافی حضرات کا پروگرام میں خیر مقدم کیا ساتھ جماعت اسلامی ہند کی سرگرمیوں کا مختصر تذکرہ کیا ۔ سینئر صحافی حضرات بشمول جناب محمد آصف،جناب سید باقر ،جناب اطہر معین ،جناب مبشرم الدین خرم و دیگر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔اس موقع پر معزز صحافیوں کے علاوہ ذمہ داران جماعت اسلامی ہند ، جناب تنویر احمد مرکزی سکریٹری شعبہ میڈیا ،جناب محمد نصیر الدین جنرل سکریٹری حلقہ تلنگانہ ،جناب محمد اظہر الدین سکریٹری رابطہ عامہ، شعبہ میڈیا و آئی ٹی سکریٹری حلقہ تلنگانہ جناب سید فخر الدین علی احمد کے علاوہ میڈیا ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے۔

Read More