اسلامک سنٹر (دفتر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ)، لکڑ کوٹ حیدرآباد پر صحافیوں کا اجلاس

نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر انجنیئر محمد سلیم ‘ امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان اور صحافیوں کا اظہار خیال

شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اردو تلگو انگریزی اور ہندی زبان کے صحافیوں کا گیٹ ٹوگیدر پروگرام دفتر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ حیدرآباد پر منعقد ہوا۔اس موقع پر ملک کے موجودہ حالات اور اقلیتوں بالخصوص مسلم امہ سے متعلق مسائل پر سنجیدگی سے غور و خوص کیا گیا ۔

نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر انجنیئر محمد سلیم نے اپنے افتتاحی خطاب میں حالات حاضرہ اور ہماری زمہ داریاں کے عنوان پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے پیشہ کا دیانت دارانہ حق ادا کریں اور انصاف کی آواز بنیں۔ اس سے قبل امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان نے تمام صحافی حضرات کا پروگرام میں خیر مقدم کیا ساتھ جماعت اسلامی ہند کی سرگرمیوں کا مختصر تذکرہ کیا ۔ سینئر صحافی حضرات بشمول جناب محمد آصف،جناب سید باقر ،جناب اطہر معین ،جناب مبشرم الدین خرم و دیگر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔اس موقع پر معزز صحافیوں کے علاوہ ذمہ داران جماعت اسلامی ہند ، جناب تنویر احمد مرکزی سکریٹری شعبہ میڈیا ،جناب محمد نصیر الدین جنرل سکریٹری حلقہ تلنگانہ ،جناب محمد اظہر الدین سکریٹری رابطہ عامہ، شعبہ میڈیا و آئی ٹی سکریٹری حلقہ تلنگانہ جناب سید فخر الدین علی احمد کے علاوہ میڈیا ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے۔

Read More

برصغیر کی عظیم دینی،تحریکی، ملی وعلمی شخصیت حضرت مولانا سید جلال الدین عمری، سابق امیرجماعت اسلامی ہند ونائب صدر مسلم پرسنل لاء بورڈکا سانحہ ارتحال

برصغیر کی عظیم دینی،تحریکی، ملی وعلمی شخصیت حضرت مولانا سید جلال الدین عمری، سابق امیرجماعت اسلامی ہند ونائب صدر مسلم پرسنل لاء بورڈکا سانحہ ارتحال،تحریک اسلامی وملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ

امیرحلقہ مولانا حامدمحمدخان،سکریٹریز حلقہ،ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین، ناظم شہرودیگر کااظہار تعزیت

برصغیر کی دینی،تحریکی،ملی وعلمی شخصیت‘عالم باعمل محترم حضرت مولانا سید جلال الدین عمری،سابق امیرجماعت اسلامی ہند ونائب صدر مسلم پرسنل لاء بورڈوصدرشرعیہ کونسل دہلی26/اگست2022؁ء بروز جمعہ شام پونے نوبجے بعمر87 برس اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔مولانا سید جلال الدین عمری کچھ عرصہ سے علیل تھے اورالشفاء ہاسپٹل دہلی میں دوران علاج انہوں نے داعی ئ اجل کو لبیک کہا۔مولانا سید جلال الدین عمری کا شمار برصغیرکے ممتاز اور صف اوّل کے علماء میں ہوتا ہے۔ سال 2007؁ء تاسال2019؁ء تک آپ نے جماعت اسلامی ہند کی بحیثیت امیرجماعت قیادت کی۔مولانا عمری سن 1935؁ء میں تمل ناڈومیں پیدا ہوئے۔آپ جامعہ دارالسلام  عمرآباد سے فارغ التحصیل ہوئے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں بیچلرکی ڈگری بھی حاصل کی۔ طالب علمی کے زمانہ سے ہی وہ جماعت اسلامی سے وابستہ ہوئے اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد خود کو تحقیق وتصنیف کے لیے وقف کردیا۔ آپ کے سانحہ ارتحال پر رنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان نے اسے تحریک اسلامی اورملت اسلامیہ کے عظیم نقصان سے تعبیر کیا۔امیرحلقہ نے کہا کہ مولانا عمری سے ان کے شخصی تعلقات تھے اور علیگڑھ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہوں نے مولانا سے خوب استفادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عمری کی شخصیت کوبرصغیر ہندوپاک کی عظیم شخصیتوں میں شمار کرنا مبالغہ آرائی نہ ہوگی۔ مولانا محترم کی ساری زندگی جہدوعمل سے عبارت رہی اور انسانوں کو اپنی ذات سے وہ فیض یاب کرتے رہے۔ تحریکی زندگی کی گوناگوں مصروفیات کے باوجود آپ نے بھر پورتحقیقی وتصنیفی کام بھی انجام دیا۔ مختلف موضوعات پرآپ کی چھوٹی بڑی 60 سے زائدتصانیف منظرعام پر آچکی ہیں۔بالخصوص اسلام کی دعوت‘عورت اور اسلام،عورت اور اسلامی معاشرہ‘عائلی زندگی،جماعت اسلامی ہند کی خدمات،آپ کی اہم تصنیفات ہیں۔اس کے علاوہ دعوت، عقائد، عبادات‘ معاشرت، معاملات اور سیاست پر آپ کی تصانیف سند کا درجہ رکھتی ہیں۔سکریٹریز حلقہ تلنگانہ جناب سیدعبدالباسط انور‘ جناب محمداظہرالدین‘جناب محمدنصیرالدین،جناب ایم.این.بیگ زاہد‘ ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین محترمہ آسیہ تسنیم،اراکین شوریٰ حلقہ تلنگانہ،ناظم شہرحافظ محمدرشاد الدین ودیگر ذمہ داران جماعت اسلامی ہندتلنگانہ نے مولانا کے سانحہ ارتحال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی رحلت سے دینی وتحریکی حلقوں میں ایک عظیم خلاء پیدا ہوا ہے اور آپ کی خدمات کو ملت اسلامیہ تادیریاد رکھے گی۔اللہ تعالیٰ، مولانا سید جلال الدین عمری کی خدمات کوشرف قبولیت عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور تحریک اسلامی کو ان کا بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔مولانا سید جلال الدین عمریؒ کی نمازِ جنازہ ان شاء اللہ مسجد اِشاعت اسلام مرکز جماعت اسلامی ہندنئی دہلی میں 27/اگست بروز ہفتہ صبح10بجے دن ادا کی جائے گی اورتدفین شاہین باغ قبرستان دہلی میں عمل میں آئے گی۔ لواحقین میں دوفرزندان جناب سیدصفی اطہراور جناب سیدعلی اشرف اور دو دُختران محترمہ نصرت نگار اور محترمہ طلعت نگارشامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے داماد جناب ڈاکٹرمحمدخالد مبشرالظفر(سکریٹری شعبہ ایچ.آر.ڈی حلقہ تلنگانہ) سے موبائل نمبر9866685248 پرربط کیاجاسکتا ہے۔

Read More

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے بیانات کے ذریعہ حالات کو مکدر کرنے نا پاک و منصوبہ بند سازش

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے بیانات کے ذریعہ حالات کو مکدر کرنے نا پاک و منصوبہ بند سازش
حکومت اور انتظامیہ فتنہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے: ناظم ِ شہر حافظ محمد رشاد الدین

ناظم ِ شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد حافظ محمدرشاد الدین نے اپنے صحافتی بیان میں گوشہ محل رکن اسمبلی کی جانب سے شان ِ رسالت ﷺ میں گستاخانہ کلمات کے ذریعہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شدید مذمت کا اظہار کیا۔ناظم ِ شہر نے کہا کہ اس طرح کے بیانات کے ذریعہ حالات کو مکدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان شان ِ رسالت ﷺ میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرسکتے۔ اُنہوں نے مزیدکہا نے کچھ روز قبل ہی زعفرانی پارٹی کے مرکزی ترجمان کی جانب سے متنازعہ بیان اور اب حیدرآباد کے رکن اسمبلی جو ہمیشہ سے ہی اس طرح کے بیانات کے ذریعہ مذہبی منافرت پھیلاتا رہا ہے کا یہ بیان زعفرانی پارٹی کی منصوبہ بند سازش کا حصہ معلوم ہو تاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے رکن اسمبلی کو وقتی طور پر معطل کیا گیا ہے جبکہ فوری برخواست کیا جانا چاہیے تھا جو اس بات کو ظاہر کر تا ہے کہ یہ رسمی کاروائی کا حصہ ہے۔ اُنہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس واقعہ کا سخت نوٹ لیں اور اَمن و اَمان کی برقراری کے لئے غیر سماجی عناصر پر گہری نظر رکھیں تا کہ فرقہ پرست عناصر کو فتنہ پھیلانے کا موقع نہ مل سکے۔

 

Read More

تلنگانہ میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی مذموم کوششیں قابل مذمت

تلنگانہ میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی مذموم کوششیں قابل مذمت

مفادات حاصلہ امن وبھائی چارگی کی فضاء کو متاثر کرنے کے درپہ

مولانا حامدمحمدخان امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کا بیان

 

مولانا حامدمحمدخان امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے ریاست کی پرامن فضاء کو متاثر کرنے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن اور بھائی چارگی کا ماحول نہ صرف پرامن وپرسکون زندگی کے لیے ضروری ہے بلکہ ملک کی تعمیر وترقی کے لیے بھی لازم ہے۔ بھگوا پارٹی کے رکن اسمبلی اپنے زباں وبیاں سے ریاست کے بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں تاکہ تلنگانہ میں اقتدار کے خواب کی تکمیل ہوسکے۔ مولانا حامدمحمدخان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند اس طرح کی تمام کوششوں کی سخت مذمت کرتی ہے اور حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ محض گرفتارکرنے پر ہی اکتفا نہ کرے بلکہ ایسے مذموم شخص کوشہر بدر کیا جائے تاکہ ریاست میں امن وآشتی کاماحول برقرار رہے۔ امیرحلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان نے امن پسند عوام خصوصاً ملت اسلامیہ سے اپیل کی کہ وہ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور ہر قسم کی اشتعال انگریزی سے پرہیز کریں۔

Read More

Madarsa-e-Faizul Quran & School (Al-Khair Society Yaqutpura) Flag Hoisting

الخیرسوسائٹی یاقوت پورہ کے زیر اہتمام سنگارینی کالونی چمپاپیٹ پرمدرسہ فیض القرآن اینڈ اسکول میں یوم آزادی ہندکے موقع پر پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اس موقع پرطلباء وطالبات نے تعلیمی وثقافتی مظاہرہ پیش کیا۔شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا قومی ترانہ ئ ہندی”سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا“  بھی پڑھا گیا۔اس موقع پرمولوی قاضی عزیزالدین صابرنے آزادیئ ہند کی تحریک میں مسلمانوں کے کردارپراظہارخیال کرتے ہوئے روشنی ڈالی۔تقریب پرچم کشائی کے موقع پرطلباء واولیائے طلباء کے علاوہ جناب محمدشاہنواز‘پرنسپل مدرسہ فیض القرآن اینڈ اسکول، اساتذہ اورذمہ داران الخیرسوسائٹی یاقوت پورہ بشمول جناب محمدکلیم الدین،جناب سیدمقصود ہاشمی،جناب اسد اللہ بیگ‘ جناب تقی الدین‘جناب سید خلیل،جناب معزالدین،محترمہ تسلیم،محترمہ فاطمہ‘ محترمہ جویریہ،محترمہ نسیم بھی شریک تھے۔مسٹریشودھا،صدرامبیڈکرسوسائٹی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

Read More