بنیادی تجویدکورس – Basic Tajweed Classes Open for All

الحمد للہ !شعبہ ایچ آرڈی اوراسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ کی جانب سےوفاق العلماء،تلنگانہ کے اشتراک کے ساتھ منعقد کردہ نہایت ہی بامقصد قرآنی اکتسابی پروگرام بنیادی تجویدکورس کے پہلے تین ادوار کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکے ہیں۔ تقریباً چار سو سے زائدمرد و خواتین نے کامیابی کے ساتھ اس کورس کی تکمیل کی ہے۔ پہلے دو مراحل میں یہ پروگرام صرف ارکان جماعت اسلامی ہند تلنگانہ، ممبران ایس آئی او، جی آئی او، اور آئیٹا تلنگانہ کے لیے ہی محدود کیا گیا تھا۔ لیکن اب اس پروگرام کو سبھی دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے کھول دیا گیا ہےاور رجسٹریشن شروع ہوچکے ہیں۔ تمام سیٹوں کی تکمیل کے ساتھ ہی رجسٹریشن بند کردیا جائے گا۔
اس کورس کی تکمیل کے بعدان شاءاللہ شرکائے کورس اس قابل ہوجائیں گے کہ:

• ناظرہ قرآن کے بنیادی پہلووں سے انہیں پوری واقفیت ہوجائے اور ناظرہ قرآن صحت کے ساتھ کرسکیں
• قرآن کے حروف کی حتی الوسع درست ادائیگی کرسکیں
• صحت لفظی اور ضروری قواعد تجوید کی رعایت کرتے ہوئے قرآن کی درست تلاوت کرسکیں
• اعراب کی اچھی طرح شناخت کرسکیں اور متن کی تلاوت کے دوران حتی الوسع ان کا ادراک بھی کرسکیں
• وہ رموز و اوقاف سے بڑی حد تک واقف ہو جائیں اور تلاوت قرآن میں ان کا حتی الوسع لحاظ رکھ سکیں۔
بنیادی کورس کی مدت ایک ماہ ہوگی۔ بنیادی تجویدکورس کا آغازان شاءاللہ یکم جولائی2021ء سے ہوگا۔اس کورس کا الحاق جماعت اسلامی ہند،حیدرآباد کی دو معروف دینی درسگاہوں جامعہ دارالہدیٰ اور جامعہ ریاض الصالحات سے ہے۔ کورس کی تکمیل کے بعد مرد حضرات کو جامعہ دارلہدیٰ سے اور خواتین کو جامعہ ریاض الصالحات سے اسنادات دی جائیں گی۔

رجسٹریشن لنک 

Read More

Prize distribution for the winners of Dawah Competition

We are happy to announce that the winners of Dawah Competition were handed over their prizes in an event organized at the head office of JIH TS. Maulana Hamid Mohammad Khan Amer-e-Halqa and Janab Azharuddin Sahab General Secretary JIH TS handed over the prizes to the winners. Janab Syed Faqruddin Ali Ahmed, Secretary Media & IT Dept and Janab G Rizwan Member Media Dept. were also present on the occasion. We again congratulate the winners for their excellent work. JazakAllah Khair

 

Read More

10 Days Dawah Competition Results

Alhamdulillah, The 10 Days Dawah campaign was a huge success. This can be ascertained also by the overwhelming response that we got for our competition. The enthusiasm and passion with which the participants had involved themselves is very inspiring. Close to 200 submissions were made from 6 year old to 60 year old. From students to Professionals. It was a tough competition among the submissions, so much so, that we had to extend the prizes to not just the decided top 3 in each category but, special gift prize for next 3 inline. Also, E-Certificates for all the participants that will be sent through email or through Social Media.

Again, congratulations to all the participants for their excellent efforts. May Allah reward you in this world and hereafter.

The Winners

Poster Video Story
First Prize Sumayya Binte Syed Rakshinda jabeen Afifa Azmeen
Second Prize Asfia Anam Aamer Osama Abida Mehvish
Third Prize Sibghatullah Maleeha Firdous J Sandhya

Special Gift Prizes

Poster Video Story
Abdul Jawed Muhammad Zubair Safiya Fatima
Sumayya Tabassum Syed Touseef Maliha Anam
Syeda Sumayya Afreen Safoora shaik Affan Mulla Shabana

E-Certificates to all the participants will be sent by email or by Social Media. If you have any questions please contact : 7569 874 872

Read More

کووڈ پروٹوکول کے ساتھ عبادت گاہوں کی کشادگی کا مطالبہ

کووڈ پروٹوکول کے ساتھ عبادت گاہوں کی کشادگی کا مطالبہ : امیرحلقہ مولانا حامدمحمدخان

امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان نے اپنے صحافتی بیان کے ذریعہ حکومت سے فوری طور پر ریاست میں مساجد کی کشادگی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19- کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظرحکومت نے محکمہ صحت کی سفارشات کی بنیاد پرابتداء میں 4گھنٹے صبح (6تا10بجے)دن نرمی کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کیا۔بعدمیں اسے ایک بجے تک بڑھایاگیا اور اب صبح 6بجے تا شام5بجے تک لاک ڈاؤن کے اوقات میں نرمی دی گئی ہے اور شام 6بجے تاصبح6بجے تک لاک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ صبح 6تاشام5بجے نرمی کے اوقات میں تقریباً تمام ہی تجارتی ادارے، دفاتر حتیٰ کہ شراب خانے بھی کھلے رکھنے کی اجازت ہے لیکن مساجدمیں مصلیوں کی محدود تعدادمیں داخلہ کی اجازت دی گئی ہے۔ موجودہ حالات میں کووڈ پروٹوکول،ماسک،سینیٹائزر،طبعی دوری کی برقراری کے ساتھ مساجد میں نماز کی اجازت فوری طور پر دی جائے۔ مولانا حامدمحمدخان نے حکومت وانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کووڈ پروٹوکول کی پابندی کے ساتھ مساجد کی فوری اثر کے ساتھ مکمل کشادگی عمل میں لائیں۔اس موقع پر عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ کووڈ قواعد کی پابندی کریں۔

جاری کردہ : شعبہ میڈیا ، جماعت اسلامی ہند،تلنگانہ

Read More

اسلام کا تمام انسانوں سے مطالبہ

اسلام دنیا کے تمام انسانوں سے، خواہ وہ زمین کے کسی خطے میں رہتے ہوں یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صرف اللہ کو اپنا رب اور الٰہ مانیں اور یہ تسلیم کریں کہ ان کو اس زندگی کے بعد دوسری زندگی میں اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے اور اپنے اعمال کا حساب دینا ہے۔
یعنی وہ یہ نہ سمجھیں کہ ان کو دنیا میں اس لیے بھیجا گیا ہے کہ وہ اپنی مانی کریں یا کسی منچلے کی مان کر اس کے پیچھے چلیں نہیں! بلکہ اس لیے بھیجا گیا ہے کہ وہ اپنے خالق و مالک اللہ کو اپنا پالن ہار اور معبود مان کر اس کے پیغمبر کے پیچھے چلیں۔ پیغمبر ہدایت اور دین حق کے ساتھ دنیا کی ہر آبادی میں بھیجے گئے اور دنیا کے خاتمے سے پہلے آخری مرتبہ آج سے ڈیڑھ ہزار سال قبل عرب کی سرزمین میں بھیجے گئے جن کو آپ محمد رسول اللہ کے نام سے جانتے ہیں۔ ان پر کتاب بھی نازل کی گئی جس کو آپ قرآن کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ آپ کو کیا کرنا ہے اور پیغمبر بتاتے ہیں کہ وہ کس طرح کرنا ہے۔ بس یہی اسلام ہے اور اسی اسلام کی طرف آپ کو دعوت دی جا رہی ہے۔ براہ کرم آگے بڑھ کر اسے قبول کریں اور اپنی دنیا کی اور اس کے بعد آنے والی زندگی کو کامیاب بنائیں۔ خدا آپ کو حوصلہ عطا کرے۔
محمد عزیزالدین خالد
حیدر آباد۔

Disclaimer: The views expressed in this blog post are those of the authors and do not necessarily reflect the views of Jamaat-e-Islami Hind Telangana

Read More