شعبہ ایچ آرڈی،جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی جانب سے”اکیسویں صدی ڈیجیٹل لٹریسی کورس”نئے بیچ کاآغاز:

کمپوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کی بنیادی صلاحیت کا حصول سبھی کے لئے اس دور کی اہم ضرورت بن چکا ہے، اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے شعبہ ایچ آرڈی نے یہ کورس خصوصی طور پرتیار کیا ہے۔ کمپیوٹر کی بنیادی مبادیات میں دسترس حاصل کرنے کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ اس مختصر مدتی ( شارٹ ٹرم) کورس کی اہم بات یہ ہے کہ زندگی کے ہر شعبے سے متعلق شخص اسے بہ آسانی مکمل کرسکتا ہے، جب کہ ہر خاص و عام کے لیے یہ کورس یکساں طور پر مفید بھی ہے۔ کمپیوٹر کے شارٹ کورس میں سیکھے گئے‘‘ہنر ’’ کی بدولت آپ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر پورے اعتماد اور مہارت کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔ اس کورس میں شرکاءکو کمپیوٹر کی بنیادی سطح کی آن لائین ٹریننگ دی جائے گی ۔اس کورس میں کمپیوٹر سے متعلق ابتدائی معلومات، ونڈوز انسٹالیشن ،کمپیوٹر کے مختلف اپلی کیشن سافٹ ویئر اور پروگرامز پڑھائے جائیں گے اور ان کے ذریعے مختلف کام کرنا سیکھایا جائے گا۔ اس کورس میں شرکاء کو اس قابل بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ مائیکرو سافٹ آفس میں ہونے والے مختلف کام مثلاَایم ایس ورڈ میں درخواست لکھنا ،فارم بھر نا،ایم ایس ایکسل شیٹ پر مختلف کام کرنا ،اکاؤنٹس اور ڈیٹا انٹری کے کام کرنا اس کے علاوہ کسی پراجیکٹ کی سلائیڈ کے ذریعے یعنی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دینا ،مختلف ڈاکومنٹس کوا سکین کرنا اور ان کو پرنٹ کرنا وغیرہ شامل ہیں۔مزید اس کورس میں شرکاء کو ای میل اور ویب براؤزنگ(انٹرنیٹ پر تلاش کرنا) کے متعلق تفصیل کے ساتھ پڑھایا جائے گا تاکہ وہ انٹر نیٹ کا صحیح طریقے سے استعمال کرتے ہوئے تحریکی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنی معلومات اور اکتساب سے پورا فائدہ اٹھاسکیں۔ اس کورس میں سوشل میڈیا: فیس بک،ٹوئیٹر، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ،یوٹیوب وغیرہ سے متعلق تربیت بھی شامل ہے اور مختصر طور پر بلاگنگ کی معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔یہ کورس حلقہ تلنگانہ کے ذمہ داران جماعت اسلامی ہند، ایس آئی او ، اور جی آئی او کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ لیکن افادہ عام کی غرض سے اس کورس کو سبھی کے لئے اوپن کیا جارہا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے مرد و خواتین اس کورس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ کورس کی فیس، اوقات، اور دیگر تفصیلات کے لئے درج ذیل رجسٹریشن لنک پر کلک کریں:

https://qrgo.page.link/U9q2T