لحمدللہ شعبہ ایچ آرڈی جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ کی جانب سے انگریزی اور تلگو زبانوں میں تحریر اور گفتگو کے ماہرین کی تیاری کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جارہا ہے۔ جو ساتھی ہمارے چلائے ہوے کورسوں سے استفادہ کرچکے ہیں یا کم از کم بنیادی سطح پر پہلے سے مہارت رکھتے ہیں ان میں منتخب افراد کو اگلی سطح تک پہنچانے اور ان کو عملی کاموں اور انڈسٹری سے جوڑنے کے منصوبہ کا آغاز ہورہا ہے۔ اس ضمن میں انگریزی رائٹرز کا ایک ورکشاپ ہوچکا ہے۔ جو لوگ چھوٹ گئے تھےان کو بھی شامل کرنے ایک اورانگریزی ورکشاپ ہورکھاجائےگا۔ اسی طرح تلگو ورکشاپس بھی ہوں گے۔